اتوار‬‮ ، 31 اگست‬‮ 2025 

عید کے بعد بزدار سرکار کو فارغ کرنے کا دعویٰ

datetime 30  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی نے پنجاب اسمبلی کے ایوان میں ان ہائوس تبدیلی کے لئے سرگرمیاں شروع کر دیں اور آنے والے دنوں میں اس میں مزید تیزی لائی جائے گی ، پیپلز پارٹی نے عددی اکثریت حاصل ہونے کے باعث مسلم لیگ (ن) کو اپنا وزیر اعلیٰ لانے کی پیشکش بھی کر دی ۔پیپلز پارٹی کے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضیٰ نے عید کے بعد قوم کو بڑا تحفہ دینے

کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کو ان ہائوس تبدیلی کا تحفہ دیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکمران جماعت کے 25 سے 30 ارکان پنجاب اسمبلی رابطے میں ہیں،پنجاب میں ان ہائوس تبدیلی کے لیے قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز شریف سے رابطوں کا فیصلہ کیا گیا ہے ،عددی اکثریت کی وجہ سے مسلم لیگ (ن) اپنے وزیراعلی کا اعلان کرے پیپلزپارٹی ساتھ دے گی۔انہوں نے کہا کہ آج پنجاب میں تمام طبقات سڑکوں پر ہیںحتیٰ کہ گونگے بہرے بھی احتجاج کر رہے ہیں، اس کا کریڈٹ حکومت کو جاتا ہے کہ اب گونگے اور بہرے بھی بول پڑے ہیں۔مہنگائی بیروزگاری اور انارکی بڑھتی جا رہی ہے،پنجاب کا وزیر اعلی نا اہل، ناکام اور نکھٹو ہے،یہ ہمارا کسٹوڈین نہیں بن سکتا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں تبدیلی نا گزیر ہو چکی ہے،پی ٹی آئی کے 25سے 30ممبران ہم سے سوال کرتے ہیں کہ آپ پنجاب میں تبدیلی کیوں نہیں لاتے۔شہباز اور حمزہ سے رابطہ کر کے بات کریں گے کہ بطور اکثریتی جماعت آگے آئیں،وزارت اعلی ان کا حق بنتا ہے، ہم نے اب آواز بلند نہ کی تو حکومت کے شریک جرم ٹھہریں گے۔قوم کو کو عید کے بعد پنجاب میں تبدیلی کی عیدی دیں گے ،جدوجہد اور رابطے تیز کرینگے،اسمبلیوں سے استعفے نہ دینے کے (ن) لیگ کے بیانیے کا خیر مقدم کرتا ہوں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پروفیسر غنی جاوید


’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…