اتوار‬‮ ، 31 اگست‬‮ 2025 

’’جج صاحب کرونا ہے،لمبی تاریخ دیدیں‘‘ شہباز شریف کی درخواست پر جج نے کیا جواب دیا

datetime 30  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) احتساب عدالت نے آشیانہ ہائوسنگ ریفرنس کی سماعت یکم اپریل تک ملتوی کردی جبکہ مسلم لیگ(ن) کے صدر شہباز شریف نے کورونا وباء میں شدت کے باعث سماعت کیلئے لمبی تاریخ دینے کا مطالبہ کردیا ۔ احتساب عدالت کے جج امجد نذیر نے سماعت کی ۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کوجیل سے لا کر عدالت میں پیش کیا گیا ۔

دوران سماعت فاضل جج نے بینک کے افسران کی جانب سے ریکارڈ پیش نہ کرنے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے استفسار کیا آپ لوگ کیوں تاریخ پر ریکارڈ کے بغیر آتے ہیں۔ نیب کے گواہ کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ کراچی سے ریکارڈ آنا تھا جو شام تک آجائے گا۔ فاضل جج نے ریکارڈ پیش نہ کرنے بینک کے دونوں افسران کو اظہار وجوہ کے نوٹس جاری کر تے ہوئے ریمارکس دئیے کیوں نہ آپ کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی کی جائے۔فاضل جج نے آئندہ سماعت پر تمام ریکارڈ لانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت یکم اپریل تک ملتوی۔ قبل ازیں شہباز شریف روسٹرم پر آئے اور فاضل جج کی اجازت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جج صاحب کرونا وائرس کی لہر عروج پر ہے،استدعا ہے کرونا وائرس کی شدت والی لہر کے دروان تاریخ لمبی دیں،جب کرونا وائرس کی شدت والی لہر گزر جائے اور اس کے بعد معمول کے مطابق سماعت کر لی جائے ۔فاضل جج نے کہا کہ آپ کی استدعا پر آئندہ سماعت پر غور کریں گے۔‎دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے صدرمحمد شہباز شریف نے پی ڈی ایم کے مستقبل پر بات کرنے سے گریز کرتے ہوئے پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی کے حوالے سے بھی لاعلمی کا اظہار کر دیا۔ احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ جیل میں ہوں، باہر کے حالات کا علم نہیں۔انہوں نے کہاکہ درخواست ضمانت میں تمام الزامات کا جواب دیا ہے، اگر خاندان یا بچوں کو فائدہ دینا ہوتا تو قوم کا پیسہ نہ بچاتا، بیٹوں کی شوگر ملوں کو ایک روپے کا فائدہ نہیں دیا، میں تو نیب کے الزامات پر عدالتوں میں پیش ہو کر بتا رہا ہوں کرپشن نہیں کی۔شہباز شریف نے کہا کہ اگر ایک پائی کی بھی کرپشن کی ہوتو قصور وار ہوں، میٹرو بس اور اورنج لائن چل رہیں ہیں کوئی کرپشن نہیں کی، بی آر ٹی بنی ہے اس کا حال دیکھ لیں، کرپشن پھر کہاں ہوئی، بی آر ٹی میں یا اونج لائن ٹرین میں، باقی اللہ تعالیٰ بہتر کرے گا میں سرخرو ہوں گا۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پروفیسر غنی جاوید


’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…