جمعرات‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2026 

عبدالحفیظ شیخ کو ہٹانے کی اصل وجہ کیا ہے؟ کامران خان نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا

datetime 30  مارچ‬‮  2021 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، اے پی پی)سینئر صحافی کامران خان نے اپنے ایک ٹویٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ حکومت عبدالحفیظ شیخ کی جانب سے آئی ایم ایف کے ساتھ بہتر طریقے سے مذاکرات نہ کرنے پر ناراض تھی۔ انہوں نے کہا کہ بظاہر کابینہ میں کسی بڑی اکھاڑ پچھاڑ کی توقع نہیں، ڈاکٹر حفیظ شیخ کی رخصتی ہی سب سے بڑی خبر ہے۔ پیٹرولیم تحقیقات کی

تکمیل کے بعد ندیم بابر کی 90 دن بعد واپسی خارج از امکان نہیں۔ کابینہ کے ایک دو وزیروں میں مزید ردو بدل ہوسکتا ہے مگر وزیر اعظم ابھی کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچے ۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ ملک کے غریب عوام کو ریلیف فراہم کرنا وزیراعظم عمران خان کا وژن ہے، حماد اظہر وزیراعظم کے وژن کو آگے لیکر چلیں گے،وزیر خزانہ کا قلمدان حماد اظہر کو دیا گیا ہے، کابینہ میں تبدیلیوں کے حوالے سے آج فیصلہ ہو جائے گا، اس کے بعد جو بھی تبدیلیاں کی جائیں گی وہ عوام کے سامنے لائی جائیں گی، مجھے کون سی وزارت دی جائے گی اس کا ابھی مجھے علم نہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف نجی ٹی وی چینلز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی سیاست کا محور ملک کے غریب عوام کی فلاح و بہبود ہے، مہنگائی زیادہ ہو جانے کی وجہ سے وزیراعظم عمران خان نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ کابینہ میں تبدیلیاں کی جائیں

اور نئی ٹیم لائی جائے، کورونا کی تیسری لہر کے دوران کیسز میں بھی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے،وزیراعظم عمران خان نے ایک نئی فنانس ٹیم تشکیل دی ہے جس کی قیادت حماد اظہر کریں گے۔ سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ ملک کا وزیر خزانہ ایک بہت اہم اور مشکل پوزیشن ہے۔

وزیر خزانہ کو ملک کے حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلے کرنا ہوتے ہیں، کسی بھی حکومت اور بالخصوص وزیراعظم عمران خان کی سیاست کا بنیادی محور ملک کے غریب عوام کی فلاح و بہبود ہے، مہنگائی کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ حماد اظہر

کو وزیر خزانہ کا قلمدان سونپا جائے تاکہ وہ پاکستان کے زمینی حقائق کے مطابق پالیسیاں بنائیں اور غریب عوام کو ریلیف مل سکے۔انہوں نے کہا کہ کابینہ میں تبدیلیوں کا مقصد غریب آدمی کو ریلیف فراہم کرنا ہے، اسی لئے وزیراعظم عمران خان نے کابینہ میں تبدیلیاں کی ہیں، ہم امید کرتے ہیں کہ حماد اظہر نئے جوش و جذبہ کے ساتھ آئیں گے اور ملک کے غریب عوام کو ریلیف فراہم کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…