منگل‬‮ ، 28 اکتوبر‬‮ 2025 

اگر 9 جماعتوں میں کوئی جماعت آئے گی تو۔۔ مسلم لیگ (ن)کا عوامی اجتماعات اور ریلیاں منعقد کرنے کے حوالے سے بڑا اعلان

datetime 30  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن )عید کے بعد خود عوامی اجتماعات اور ریلیاں منعقد کر رہی ہے۔رہنما نون لیگ میاں جاوید لطیف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے اختلافات ہوتے رہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تمام پولیٹیکل فورسز عید کے بعد ایک پلیٹ فارم پر اکٹھی ہوں گی، مسلم لیگ نون لانگ مارچ کی تیاری کرے گی۔م

یاں جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ اگر 9 جماعتوں میں کوئی جماعت آئے گی تو اسے ساتھ لیکر چلیں گے۔دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ اسمبلیوں سے استعفے دینے کا مطلب وزیر اعظم عمران خان کو مضبوط کرنا ہو گا۔پیرکومقامی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشیدشاہ نے کہا کہ ہر پارٹی کا اپنا موقف ہوتا ہے اور کسی ایک نقطے پر ساتھ چلنا بڑا مشکل ہوتا ہے تاہم امید ہے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ قائم رہے گی۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ایک دوسرے کو برداشت کرنا پڑے گا جبکہ مولانا فضل الرحمان اور دیگر کی یہ سوچ ہے استعفیٰ دینے سے عمران خان چلا جائے گا لیکن استعفیٰ عمران خان کو مضبوط کرنے کے برابر ہو گا۔انہوں نے کہاکہ استعفیٰ دینے سے نئی پارٹیاں بنتی ہیں اور انہیں موقع مل جاتا ہے۔ آج جو نئی پارٹیاں میدان میں ہیں وہ بھی بائیکاٹ اوراستعفوں کا نتیجے ہیں۔خورشیدشاہ نے کہاکہ اسٹیٹ بینک کا آرڈیننس پاکستان کے لیے زہریلا ہے اور آرڈینیس کے بعد ہم عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف)کے غلام ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ سندھ میں امن و امان کی صورتحال خراب نہیں بلکہ ملک بھرسے بہتر ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…