پیر‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2025 

کرونا فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کا ڈیوٹی سے بائیکاٹ کا اعلان

datetime 29  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خیبر پختونخوا (مانیٹرنگ ڈیسک )خیبر پختونخواہ میں کرونا فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کاکل سے ڈیوٹی سے بائیکاٹ کا اعلان ۔تفصیلات کے مطابق نرسز الائنس کے ترجمان ناصر علی شاہ کا کہنا ہے کہ مطالبات کے لیے خیبرپختونخوا اسمبلی چوک پر دھرنا دیں گے،

محکمہ صحت کو ایک مہینے کا وقت دیا گیا مگر کچھ نہ ہوا۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر سے تمام نرسز سروسز کا بائیکاٹ کرکے پشاور پہنچ جائیں گے ۔ اسپتالوں میں پہلے ہی ہیلتھ ورکرز کی کمی ہے۔ ترجمان نرسز الائنسز ناصر علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ ابھی تک پروموشن، سروس اسٹرکچر، ایم ٹی آئی نرسز ریگولاریزیشن کے مطالبات پر یقین دہانی نہیں ہوئی۔ناصر علی شاہ نے کہا کہ مطالبات میں نرسزکی ریکروٹمنٹ، نرسز کیلئے الگ ڈائیریکٹریٹ اور انٹرنشپ کی سیٹس بھی شامل ہیں۔خیال رہے کہ خیبر پختونخوا نرسنگ ایسوسی ایشن کی جنرل سیکرٹری انور سلطانہ نے رواں ماہ کے وسط میں کہا تھا کہ اگر حکومت نے ہمارے مطالبات تسلیم نہ کیے تو 30 مارچ کو صوبائی اسمبلی سامنے دھرنا دیں گے۔



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)


ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…