کراچی (این این آئی) کورونا وائرس کی تیسری لہر اور حفاظتی اقدامات کے پیش نظر جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر لوگوں کو کورونا سے بچاؤ کیلئے میگا فون سے ہدایت دی جارہی ہے۔تفصیلات کے مطابق جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ انتظامیہ نے شہریوں کو کورونا سے بچا اور احتیاطی تدابیر پر موثر عمل درامد کرانے کے لئے انوکھا قدم اٹھایا۔ایئرپورٹ انتظامیہ کی جانب سے میگا فون سے اعلانات میں کہا گیا کہ صاحب یہ جمعہ بازارنہیں بلکہ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ ہے۔جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ماسک کا استعمال لازمی قرار دیتے ہوئے کہا
ہے کہ بغیرماسک کیایئرپورٹ آنے والے افراد کا داخلہ بند ہوگا۔این سی اوسی کی ہدایت پر اب ایئرپورٹس پر اندرون و بیرون ملک جانے والے مسافروں پھر سے مکمل طبی جانچ پڑتال ہوگی جبکہ کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کیساتھ ایئر پورٹ کے چیک اِن ایریاز میں سماجی فاصلہ لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔تمام ایئر لائنز کو یہ ہدایت بھی جاری کی گئیں کہ بورڈنگ کے لیے لمبی قطاریں اب نہیں لگیں گی، ائیرپورٹ آنے اور جانے والے تمام مسافروں کو احتیاطی تدابیر پرسختی سے عمل درآمد کرایا جا رہا ہے۔