اتوار‬‮ ، 27 اپریل‬‮ 2025 

آپ بے نظیر بننے نکلی تھیں، انہوں نے بیگم صفدر بنا کر واپس بھیج دیا

datetime 27  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ پنجاب حکومت بے سہارا اور نادار خواتین کو معاشرے میں وقار اور عزت کے ساتھ جینے کے قابل بنانے کیلئے ہر ممکن معاونت فراہم کر رہی ہے -پنجاب کے ہر ضلع میں دارالاامان قائم کئے گئے ہیں جو خواتین کی فلاح و بہبود کیلئے کام کر

رہے ہیں ان خیالات کااظہار معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے یہاں دارالامان کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا – معاون خصوصی نے کہاکہ بدقسمتی سے دارالاامان میں مقیم خواتین کی اکثریت گھر والوں اور خاوند کے گھریلوتشدد کا شکارہوکر یہاں پہنچی ہیں سماجی ناہمواریوں اور غلط رویو ں نے انہیں یہاں پہنچنے پر مجبور کیاہے -معاشرے میں عدم برداشت بڑھ گیاہے – ہمارے تعلیمی اداروں میں تعلیم تو دی جارہی ہے لیکن تربیت نہیں – بدقسمتی سے ہماری مائیں بھی اپنا کردار ادا کرنا بھول گئیں ہیں – جب تک ہم اپنی سوچ نہیں بدلیں گے معاشرہ نہیں بدلے گا – حکومت دارالامانوں کی تعداد بڑھانے کی بجائے خواتین کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کے ایجنڈے پر کام کر رہی ہے – انہو ں نے کہاکہ دارلاامان میں خواتین کی ذہنی صحت کی بحالی کیلئے سائیکو تھراپی کااہتمام ہونا چاہیے – معاشرے کی سمت درست رکھنے کیلئے والدین اور حکومت کو اپنی اجتماعی ذمہ داریاں نبھانی ہوں گی -ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے وہاں مقیم بے سہارا خواتین کو مہیا کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لینے کیلئے ادارے کا دورہ کیا۔انہوں نے خوراک، پانی، مکینوں کے بچوں کی تعلیم اور دیگر بنیادی سہولیات کا معائینہ کیا۔ معاون خصوصی نے دارالامان میں مقیم خواتین کو تحائف بھی پیش

کیے۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کے دوران ملک کے سیاسی حالات حاضرہ پر تبصرہ کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ جعلی راجکماری نے اپنی توپوں کا رخ وزیراعظم عمران خان کی طرف موڑ رکھا ہے -چینی پر اڑھائی ارب روپے کی سبسڈی کا الزام لگانے والے بھول گئے کہ اپنے دور حکومت میں 27 ارب روپے

کی سبسڈی اپنے بھتیجوں،بھانجوں، بیٹوں اور یاروں دوستوں میں بانٹ دی تھی -یہ ہماری حکومت کا اعزاز ہے کہ ہم نے اڑھائی ارب روپے کی سبسڈی دینے کے معاملے کی غیر جانبدارانہ انکوائری کروائی اور ذمہ داروں کوکٹہرے میں لا کھڑا کیا – معاون خصوصی نے کہاکہ ن لیگ کو زخم زرداری نے دیاہے مگر جعلی راجکماری

اپنی کنیزوں کی سنگت میں عمران خان پر برس رہی ہے-مولانا کی رینٹ اے کراؤڈ کی فلاسفی آگے نہیں بڑھ سکتی جو حکومت کو گرانے نکلے تھے وہ ایک دوسرے کو گرا کر جائیں گے -انہوں نے کہا کہ بے نظیر کے قاتلوں کے وکیل کو یوسف رضا گیلانی کے مقابلے میں کھڑ ا کرکے جعلی راجکماری بلاول سے مدد مانگ رہی

تھی جس کا نتیجہ یہی نکلنا تھا – جعلی راجکماری بے نظیر بننے نکلی تھی مگر آصف زرداری نے بیگم صفدر بناکر واپس بھیج دیا- معاون خصوصی نے کہاکہ مریم نواز کو سیاست نہیں آتی وہ صرف اداکاری کرسکتی ہیں لیکن کورونا کی وجہ سے ان کو یہ موقع میسر نہیں ہوا -جمہوریت میں اپوزیشن کا وجود ضروری ہوتا ہے اور ہم

چاہتے ہیں کہ اپوزیشن تعمیری سیاست کرے اور عوام کی فلاح و بہبود اور بہتری کیلئے کوئی لائحہ عمل طے کرے -کرونا کی موجودہ لہر کے پیش نظر بلاول بھٹو کا راولپنڈی میں جلسہ نہ کرنے کا فیصلہ دانشمندانہ ہے جس کا خیر مقدم کرتے ہیں -ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ سیاسی نابالغ بچے سیاست کے اتار چڑھاؤ کو

نہیں سمجھ سکتے -انہیں مزید سیکھنا ہے، زرداری ن لیگ کو گڑھی خدابخش میں سجدہ زیر کروا چکے ہیں – ابھی یہ اتحاد تڑک کر کے ٹوٹا ہی ہے کہ دونوں نے ایک دوسرے کو بے نقاب کرنا شروع کردیاہے – پی ڈی ایم ایک قصہ ماضی ہے -کورونا کی بڑھتی ہوئی صورتحال کے حوالے سے معاون خصوصی نے کہاکہ کورونا کی

وجہ سے بہت سے لوگ متاثر ہورہے ہیں – ایس او پیز کی خلاف ورزی کو دیکھتے ہوئے اس بات کی اشد ضرورت ہے پنجاب کی انتظامیہ ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائے – لوگ پیار سے نہیں سمجھ رہے تو سختی سے عمل درآمد کروانے کی ضرورت پڑے گی -سمارٹ لاک ڈاؤن سے مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہوسکے اس لیے سختی کرنا ہو گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…