اتوار‬‮ ، 27 اپریل‬‮ 2025 

گیلانی کے سینٹ میں اپوزیشن لیڈر بننے سے جاتی امراء میں صف ماتم بچھ گئی

datetime 26  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کی سینیٹ میںقائد حزب اختلاف کا عہدہ سنبھالنے سے ثابت ہوا کہ ن لیگ ایک بار پھر پیپلز پارٹی کے ہاتھوں ماری گئی ہے اور جاتی امراء میں صف ماتم بچھ گئی ہے ۔جعلی راجکماری پھولن دیوی بن کر نیب میں داخل ہونے کا

خواب دیکھ رہی تھی اور فلمی سین پیدا کرنا چاہتی تھی۔ان خیالات کا اظہار انہو ں نے ڈی جی پی آر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ ڈاکٹر فردوس نے کہا کہ بدقسمتی سے اس ملک میں ایک ایسا خاندان اقتدار میں رہا جس نے ایوانوں میں بیٹھ کر اداروںکو کمزور کیا اور اپوزیشن میں بیٹھ کر اداروں کے خلاف پراپیگنڈہ کیا۔ جب وہ جیل کے اندر ہوتی ہے تو ٹریجڈی فلم ہوتی ہے جب باہر ہوتی ہے تو ایڈونچرفلم بنتی ہے ۔میں جعلی راجکماری کو کہنا چاہتی ہوں کہ آپ کو سزا دی گئی ہے اور نااہل کیا گیا ہے۔ناصر لوتا نے نیب میں آکر بیان دیا ہے کہ اس نے آپ کے ساتھ کوئی کاروبار نہیں کیابلکہ آپ ہی کے پیسے آپ کے اکاونٹ میں جمع کرواتا رہا۔اگرآپ کا دامن داغدار نہیں تو آپ جواب دیں کیونکہ آپ تین دفعہ کے وزیراعظم کی لاڈلی بیٹی ہیں،آپ نے ظل سبحانی کے اقتدار میں مزے لوٹے ہیں،اب آپ کی ناگواری سمجھ سے باہر ہے۔ڈاکٹر فردوس نے کہا کہ جعلی راجکماری نوجوانوں کو اداروں کے خلاف اکسا رہی ہیں اور عوام کو کرونا کی بھٹی میں جلانا چاہتی ہیں جبکہ ان کے اپنے بھائی لندن میں سکون سے بیٹھے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نیب ایک آزاد ادارہ ہے اور یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اس کے فیصلوں کی عزت کریں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کا جو حال زرداری نے کر دیا ہے ان کی حالت

قابل رحم ہے مجھے ان سے ہمدردی ہے جن کے ساتھ مولانا صاحب کھڑے تھے انہوں نے برادر یوسف کی طرح مولانا کوکنویں میں دھکیل دیا ہے۔یہ حکومت آئینی اور جمہوری طریقے سے آئی ہے اور اپنی مدت پوری کرے گی۔معاون خصوصی نے کہا کہ میڈیا کو چاہیے کہ وہ ایسے لوگوں کی حوصلہ شکنی کرے جو کورونا ویکسین کے

حوالے سے منفی پراپیگنڈہ پھیلا رہے ہیں پاکستان بھر میں کرونا کی تیسری لہر شدت اختیار کر چکی ہے اور پچھلے 24گھنٹوں میں 63اموت ہوئی ہیںجن میںسے سب سے زیادہ 43 اموات پنجاب میں ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے 4بڑے شہروں میں کرونا کی صورتحال تشویشناک ہے اور وینٹی لیٹر پر منتقل مریضوں کی تعداد

میں بھی دن بدن اضافہ ہورہا ہے۔ اب تک کے اعدادوشمار کے مطابق ملتان میں 65فیصد،اسلام آباد میں 62فیصد،گوجرانوالہ میں 60فیصدجبکہ لاہور میں 54فیصدمریض و ینٹی لیٹرز پرشفٹ ہو چکے ہیں۔اسی طرح گجرات میں 95فیصد،گوجرانوالہ میں85،پشاور میں 73فیصد اور اسلام آباد میں 49فیصد مریض آکسیجن بیڈز پر

منتقل ہو چکے ہیں۔کرونا سے بچنے کے لئے ہر حال میں ایس او پیز پر عملدرآمد کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر راولپنڈی کے 4، گوجرانوالہ کے 3اور سیالکوٹ کے مزید 4علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا جا چکا ہے۔سمارٹ لاک ڈائون والے علاقوں میں تمام شاپنگ مالز،ریسٹورنٹس،نجی

وسرکاری دفاتربند رہیں گے۔علاقہ مکینوں کی نقل وحمل محدود ہو گی،ہر قسم کے اجتماع پر مکمل پابندی ہو گی۔صرف میڈیکل سروسز،فارمیسی،میڈیکل سٹور،لیبارٹریاں،کولیکشن پوائنٹس،ہسپتال اورکلینکس24گھنٹے کھلے رہے گے جبکہ گروسری سٹور،جنرل سٹور،فروٹ وسبزی کی شاپس،تندور اور پٹرول پمپس صبح9بجے سے شام7بجے

تک کھلے رہیں گے۔ڈاکٹر فردوس نے کہا کہ اب تک پنجاب کے ایک لاکھ 19 ہزار 5 سو اکیاسی (119,581) فرنٹ لائن ہیلتھ کیئر ورکرز کوکرونا سے بچائو کی ویکسین کی پہلی خوراک دے دی گئی۔ اسی طرح49 ہزار 8 سو باون (49,852) ہیلتھ کیئر ورکز کوکرونا ویکسین کی دوسری خوراک بھی دے دی گئی ہے۔مزید یہ کہ اب تک ایک لاکھ 30ہزار 9 سو ستاسی (130,987) شہریوں کو بھی کرونا ویکسین لگا دی گئی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…