جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

  پٹرول بحران، وزیراعظم کے مشیر پٹرولیم ندیم بابر کے بعد سیکرٹری پٹرولیم کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا

datetime 26  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی حکومت نے ملک میں پٹرول بحران سے متعلق تحقیقات رپورٹ پر فارنزک آڈٹ کا فیصلہ کرلیا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق گزشتہ برس کے پٹرول بحران کی تحقیقات کے لئے بنائے انکوائری کمیشن نے سیکریٹری پٹرولیم سمیت کئی افسران پر ذمے داری عائد کی تھی۔پٹرول بحران سے قومی خزانے کو 25 ارب

روپے سے زائد کا نقصان پہنچا تھا۔فارنزکآڈٹ سے پتا لگایا جائے گا کہ پٹرول بحران میں کون کون سی کمپنیاں ملوث تھیں۔ اس کے ذریعے اس بات بھی تعین کیا جاسکے گا کہ کن کمپنیوں نے ذخیرہ اندوزی کی اور کس نے پٹرول بحران سے کتنا پیسا بنایا۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے اپنے دست راست ندیم ایس بابر سے پٹرولیم بحران پر استعفیٰ طلب کرلیا ہے جبکہ سیکریٹری پٹرولیم کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے چار وزراء کی رپورٹ پر ندیم بابر اور سیکریٹری پٹرولیم کو عہدوں سے ہٹایا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پٹرولیم امور سے متعلق اپنے دست راست ندیم بابر کو عہدے سے ہٹادیا ہے۔وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر ندیم بابر کو عہدے سے ہٹایا گیا، انہیں 4 وزراء کی تحقیقاتی کمیٹی نے ذمے دار قرار دیا تھا۔ذرائع کے مطابق پٹرولیم بحران پر بننے والے کمیشن کی رپورٹ کابینہ میں پیش ہوئی تو وزیراعظم عمران خان نے فوری کارروائی کرنے کے بجائے مزید تحقیقات کیلئے 4 وفاقی وزراء کی کمیٹی تشکیل دی تھی۔اس کمیٹی میں وفاقی وزیر اسد عمر، شفقت محمود، شیریں مزاری اور اعظم سواتی شامل تھے۔ رپورٹس کے مطابق چاروں وزراء نے پٹرولیم بحران پر الگ الگ رپورٹس تیار کیں، ان میں

ندیم بابر اور سیکریٹری پٹرولیم کو ذمے دار قرار دیا گیا۔ چاروں وفاقی وزراء کی مجموعی رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو آئندہ ہفتے (پیر) کو پیش کردی جائے گی۔وزیراعظم عمران خان کو پیش کی گئی وفاقی وزراء کی کمیٹی کی رپورٹ کابینہ کی منظوری کے بعد پبلک کردی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…