اتوار‬‮ ، 09 مارچ‬‮ 2025 

اپنے والدین کے ولیمے میں شریک ہونے والا دنیا کا واحد بچہ‎

datetime 26  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )دولہا دلہن کی اپنی شادی پر تقریب میں داخل ہوتے وقت گود میں اٹھائے 2ماہ کے بچے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ۔ تفصیلات کے مطابق 23مارچ کو 26سالہ وکیل ریان رئوف شیخ اور ان کی اہلیہ کی شادی کی تقریب ہوئی جس میں شرکت کے وقت دونوں نے گود میں ایک دوماہ کا بچہ اٹھا رکھا تھا ، تصویر سوشل میڈیا پر دیکھ کر

صارفین نے دلچسپ کمنٹس کرنا شروع کر دیئے ۔ اس حوالے سے ایک صارف شہزاد نے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ ’’یہ پاکستان کا شاید پہلا بچہ ہوگا جو اپنے والدین کی ولیمے میں شرکت کررہا ہے، انکا کہنا تھا کہ ارے حوصلہ رکھیں جو آپ سوچ رہیں ہیں ایسی کوئی بات نہیں، شہزاد نے مزید لکھا کہ حافظ آباد کے جوڑے نے پچھلے سال نکاح کیا لیکن لاک ڈاؤن کی وجہ سے ولیمہ نہ ہوسکا لہذا اب یہ اپنے نئے مہمان کیساتھ ولیمہ میں شریک ہیں۔اپنی شادی کے حوالے سے ریان رئوف نے برطانوی نشریاتی ادارے کو کہا کہ ان کی شادی گزشتہ سال 14مارچ کو ہونے تھی لیکن حکومت کی جانب سے کرونا وائرس کے ریکارڈ کیسز سامنے آنے کے بعد پابندی کی وجہ سے منسوخ کرنا پڑا ۔ ہم چاہتے تھے ہمارے بیرون ممالک شریک رشتہ دار بھی ولیمہ کی تقریب میں شامل ہوجائیں لیکن کرونا وائرس کی وجہ سے ایسا نہیں ہو سکا ، انکا کہنا تھا ستمبر، اکتوبر میں نرمی کی گئی لیکن اس وقت میری اہلیہ حاملہ تھی اور ہمیں یہ ڈر تھا کہ کہیں ہمیں نظر نہ لگ جائے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)


ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…