پشاور(این این آئی) صوبائی وزیر سے ہاؤسنگ اسکیم سے متعلق سوالات پوچھنے پر ٹریفک وارڈن کو معطل کردیا گیا، ٹریفک وارڈن نے واک کے دوران شوکت یوسفزئی سے سوالات پوچھے تھے۔ حکم نامے کے مطابق ٹریفک وارڈن کے سوالات پوچھنے پر صوبائی وزیر نے
ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔حکم نامے کے مطابق ایس پی ہیڈ کوارٹرز نے ٹریفک وارڈن کو معطل کرکے لائن حاضر کردیا۔سی سی پی او عباس احسن کا کہنا ہے کہ ٹریفک وارڈن کو ڈیوٹی پر توجہ دینی چاہیے تھی، اہلکار دوران ڈیوٹی کسی کے ساتھ غیر ضروری گفتگو سے اجتناب کریں۔