جمعہ‬‮ ، 05 ستمبر‬‮ 2025 

پی پی رہنما سید یوسف رضا گیلانی سینیٹ میں قائد حزب اختلاف مقرر ،سینیٹ سیکرٹریٹ نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا

datetime 26  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن ) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر سید یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ میں قائد حزب اختلاف مقرر کر دیا گیا ،سینیٹ سیکرٹریٹ نے باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا ۔ سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق چیرمین سینیٹ نے رول 16(3) سینیٹ 2012ء میں قوائد و ضوابط کے طریقہ کار کے تحت سینیٹر سید یوسف رضا گیلانی کو ایوان بالا میں قائد حزب اختلاف مقرر کردیا ہے ۔

ان کے تقرری کا اطلاق 26مازچ2021 ء سے ہوگا ۔قبل ازیں پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد نے شیری رحمن کی قیادت میں چیئرمین سینیٹ صاد ق سنجرانی سے ملاقات کی پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق وزیراعظم سینیٹر سید یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کیلئے30 ارکان کی حمایت کے دستخطوں کے ساتھ چیئیر مین سینیٹ صادق سنجرانی کے پاس درخواست جمع کر وائی ہے ،یوسف رضا گیانی کے ہمراہ شیری رحمان، روبینہ خالد سمیت دیگر شریک تھے۔ ملاقات کے بعد شیری رحمان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کیلئے ہم نے کل 30 ممبرز کے دستخط کے ساتھ درخواست جمع کروائی ہے جن میں21 پیپلزپارٹی، 2 اے این پی اور ایک جماعت اسلامی کا ممبر شامل ہے جبکہ 2 فا ٹا، دلاور خان کے آزاد گروپ کے 4 ممبران نے بھی حمایت کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کا کوئی جنازہ نہیں پڑھا گیا یہ پیپلزپارٹی کا حق تھا اس مو قع پر سا بق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں معلوم کہ مجھے کتنے لوگوں کی حمایت حاصل ہے مجھے تو شیری رحمان نے یہاں بلایا ہے۔چیئرمین سینیٹ يے اراکین کے دستخطوں کی تصدیق کے بعد اپوزیشن لیڈر کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ۔ ذرائع کے مطابق خیبرپختونخواہ سے آزاد سینیٹر دلاور خان نے سینیٹ میں اپنا پارلیمانی انڈیپنڈنٹ گروپ بنانے کا فیصلہ کرلیا، سینیٹر دلاور خان خیبرپختونخواہ اور بلوچستان سے منتخب آزاد سینیٹرز کی حمایت سے اپنا پارلیمانی انڈیپنڈنٹ گروپ بنائیں گے، سینیٹر دلاور خان خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے آزاد سینیٹرز کے انڈیپنڈنٹ گروپ کے پارلیمانی سربراہ ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیٹر دلاور خان کی سربراہی میں سینیٹرز کا انڈیپنڈنٹ گروپ اپوزیشن کا ساتھ دے گا اور سینیٹر دلاور خان انڈیپنڈنٹ بلاک میں دیگر مختلف سینیٹرز کے ہمراہ یوسف رضا گیلانی کی حمایت کرسکتے ہیں ۔



کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…