جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

نیب کا مریم نواز کی 26 مارچ کی پیشی منسوخ کرنے کا فیصلہ، سوال نامہ گھر بھجوایا جائے گا

datetime 25  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ +این این آئی) نیب نے مریم نواز کی 26 مارچ کی پیشی منسوخ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، اس بات کا دعویٰ معروف تجزیہ کار عمران خان نے کیا، انہوں نے دوران پروگرام کہا کہ نیب کے بڑے افسران کے درمیان حالات کے تناظر میں ایک اہم میٹنگ ہوئی ہے، جس میں مختلف آپشنز پر غور کیا گیا ہے،

عمران خان کے مطابق پہلا آپشن یہ تھا کہ مریم نواز کی 26مارچ کی پیشی کو منسوخ کر دیا جائے، دوسرے آپشن میں مریم نواز کو گھر سوالات بھجوانے کی بات کی گئی، نیب کے اس سوال نامے کا جواب مریم نواز گھر میں تیار کرکے ارسال کر دیں۔ دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی پیشی کے موقع پر نیب لاہور میں تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی پیشی پر کورونا ایس و پیز کا مکمل خیال رکھا جائے گا جبکہ تمام اسٹاف ماسک اور حفاظتی کٹ پہن کرمریم نوازسے تفتیش کرے گا۔مریم نواز اور جے آئی ٹی ٹیم کے درمیان شیشے کی دیوار بھی ہوگی، تفتیشی روم کو مکمل طور پر ڈس انفکٹ کیا گیا ہے۔خیال رہے نیب نے مریم نواز کو 2مقدمات میں طلب کررکھا ہے، وہ چوہدری شوگر ملز،منی لانڈرنگ،جاتی امرا اراضی منتقلی کیس میں پیش ہوں گی، نیب کی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم مریم نواز سے تحقیقات کرے گی۔یاد رہے گذشتہ سال 11 اگست کو بھی نیب نے مریم نواز کوطلب کیا تھا مگر ہنگامہ.آرائی کے باعث طلبی منسوخ کردی گئی تھی۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…