اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

حکومت کو تسلیم نہ کرنے کے باوجود پاسپورٹ کی تجدید کے لئے نواز شریف کا حکومت پاکستان کو خط لکھنے کا انکشاف

datetime 24  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(آن لائن) سابق وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے اپنے سفارتی پاسپورٹ کی تجدید کیلئے حکومت پاکستان کو خط لکھنے کا انکشاف ہوا ہے۔ ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیر اعظم نوازشریف نے 15 فروری کو پاسپورٹ کی تجدید کیلئے خط لکھا جس میں کہا گیا ہے کہ 16 فروری کو سفارتی پاسپورٹ ختم ہورہا ہے نیا

جاری کیا جائے۔نواز شریف نے لندن ہائی کمیشن کو اپنے دستخط سے خط بھیجا ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ نوازشریف نے ا س حکومت کو خط لکھا جسے وہ تسلیم نہیں کرتے۔ یہ انکشاف اس وقت سامنے آیا ہے جب و زارتِ داخلہ نے نوازشریف کی صحت اور علاج کی مکمل معلومات حاصل کرنے کے لیے یورپ کے ایڈیشنل سیکریٹری برائے وزارتِ خارجہ کو خط ارسال کیا ہے ۔ خط میں نوازشریف کی صحت، علاج اور موجودہ حالت کے بارے میں معلومات مانگی گئیں ہیں۔خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ہائی کمیشن علاج کی تفصیلات کیحصول کے لیے نوازشریف سے راضی نامے پر دستخط کرائے تاکہ علاج کی تفصیلات حاصل کی جاسکیں۔ واضح رہے کہ وزارت داخلہ نے سیکریٹری خارجہ کے نام خط میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کے پاسپورٹ کی تجدید نہ کرنے کی تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف مفرور مجرم ہیں لہذا وزارت خارجہ پاسپورٹ کی تجدید نہ کرے،جب تک نوازشریف عدالت میں پیش نہیں ہوتے مزید ریلیف نہیں دیا جاسکتا۔تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ کے خط میں کہا گیا ہے کہ نوازشریف کی پاسپورٹ کی تجدید کرنے کی درخواست پر کارروائی نہ کی جائے خط میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے مطابق نوازشریف مفرور مجرم ہیں نیب کے ریفرنسز میں بھی نوازشریف اعلان شدہ مجرم ہیں۔

نوازشریف جب تک عدالت میں پیش نہیں ہوتے مزید ریلیف نہیں دیا جاسکتا۔وزارت داخلہ کے خط میں کہا گیا ہے کہ ہائیکورٹ کے مطابق نوازشریف کو 8ہفتے کی ضمانت ملی تھی پنجاب حکومت نے 8 ہفتے مکمل ہونے کے بعد ضمانت میں توسیع نہیں کی تھی نوازشریف کو سزا کی بقیہ مدت کوٹ لکھپت جیل میں گزارنی ہے نوازشریف سزا

سے بچنے کیلئے ملک سے فرار ہوئے۔سیکریٹری خارجہ کو لکھے گئے خط میں مزید کہا گیا ہے کہ نوازشریف کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں 3 کیس، نیب میں ایک ریفرنس ہے۔ نوازشریف مطمئن نہ کرسکے کہ ان کا پاسپورٹ مزید کیوں رینیو کیا جائے۔ نوازشریف واپس آنا چاہیں تو ایمرجنسی ٹریول دستاویز کے لئے درخواست دے سکتے ہیں۔ پاکستانی ہائی کمیشن نوازشریف کو تحریری جواب دیں کہ پاسپورٹ کی تجدید نہیں ہوسکتی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…