مریم نواز کی نیب پیشی کا معاملہ جے یو آئی کی جانب سے کون کون لاہور پہنچے گا؟ ن لیگ کو آگاہ کردیا گیا

24  مارچ‬‮  2021

اسلام آباد (این این آئی)مریم نواز کی 26 مارچ کو نیب لاہور پیشی کا معاملہ، پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی ہدایت پر تمام پارٹیوں کی سنئیر قیادت بھی نیب لاہور پہنچیں گی ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ جے یوآئی کی جانب سے سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری، پارلیمانی لیڈر

مولانا اسعد محمود نیب لاہور پہنچیں گے ،جے یوآئی نے مشاورت کے بعد ن لیگ کو ناموں سے آگاہ کردیا ،جے یوآئی نے کارکنان کو بھی 26 مارچ کو نیب لاہور پہنچنے کی ہدایت کردی، دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما محمد زبیر نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر سے متعلق کہا ہے کہ مریم نواز نے نوازشریف کا بیانیہ پوری طاقت کے ساتھ زندہ رکھا ہوا ہے، مریم نواز کی مقبولیت ہی سلطنت عمرانیہ کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے۔محمد زبیر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مریم نواز، نوازشریف اور مسلم لیگ ن کا فخر ہیں، ایک دفعہ پھر جھوٹا، بے بنیاد اور کھوکھلا سیاسی کیس بنانے کی بھونڈی کوشش ہے، نیب تحریک انصاف کا احتساب ونگ بن چکا۔محمد زبیر نے کہا ہے کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ کو عمران خان کی آٹا، چینی، بجلی، گیس، دوائی چوری نظر نہیں آتی، نیب نیازی گٹھ جوڑ کو بی آرٹی، مالم جبہ، بلین ٹری سونامی، ہیلی کاپٹر کیس میں ڈاکا نظر نہیں آتا ہے۔انہوں نے کہا کہ نیب خود پرامن احتجاج کوسیاسی پریس ریلیز نکال کر اشتعال پھیلا رہا ہے، نیب کی شفافیت اور غیر جانبداری اب سوالیہ نشان بن چکی ہے۔محمد زبیر نے کہا کہ سیاسی طلبی کا جواب ایک پر امن سیاسی احتجاج سے دیا جا رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…