ڈرامہ تجاویز سے بہتر ٹیکس نظام پر کام کریں جو آپ کو آتا ہے،وفاقی وزیرفواد چودھری نے شبر زیدی کو کھری کھری سنا دیں

21  مارچ‬‮  2021

لاہور( آن لائن ) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے سابق چیئرمین ایف بی آر سید شبر زیدی کو کھری کھری سنا دیں، انہوں نے کہا کہ آپ کو آئین اور عمرانی معاہدے کی الف ب کا بھی پتا نہیں، آپ کو جو کام آتا ہے وہ آپ کرنہیں سکے، ڈرامہ تجاویز سے بہتر ٹیکس نظام پر کام کریں جو آپ کو آتا ہے۔ انہوں نے ٹویٹر پر شبر زیدی کے ٹویٹ پر اپنے ردعمل میں کہا کہ معذرت کے ساتھ آپ وہ کام بھی نہیں کر سکے جو آپ کو آتا تھا۔انہوں نے کہا کہ آئین اور عمرانی معاہدے کا آپ کو الف ب بھی نہیں پتہ ایسی ڈرامہ تجاویز دینے سے بہتر ہے ٹیکس کے نظام پر کام

کریں جو آپ کو آتا ہے۔ اس سے قبل سابق چیئرمین ایف بی آر سید شبر زیدی نے اپنے ٹویٹ میں کہا تھا کہ میرے آباؤاجداد نے پاکستان بنایا اور میں نے چالیس سال اس ملک کی خدمت کی۔اپنے شعبے میں سب سے زیادہ ٹیکس دیا۔ میرا فرض ہے کہ اس ملک کے غریب عوام کے لئے کچھ کیا جائے۔سیاست کی موجودہ شکل خوفناک حد تک خراب ہے۔ پاکستان کو ایک نیا عمرانی معاہدہ کرنا ہوگا۔ 1973 کا آئین موثر نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ایک ریاست ہے اور اسکے آئین کو وقت کے ساتھ تبدیل ہونا چاہئے۔ یہ برائی نہیں اچھائی ہے- ہم سب آج کے حالات سے مطمئن نہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…