اتوار‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2025 

عذیر بلوچ کے مسلسل بری ہونے سے متعلق پراسیکیوٹر کا اہم انکشاف

datetime 19  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) پراسیکیوشن اور پولیس بھی گینگ وار سے غیر محفوظ ہوگئی۔عذیر بلوچ کے مسلسل بری ہونے کے حوالے سے پراسیکیوٹر نے دلائل میں اہم انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ گواہان و پراسیکیوشن کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔عدالت نے آئندہ سماعت تک دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ ایکٹ کے مقدمہ

میں پراپرٹی پیش کرنے کی آخری مہلت دے دی۔جمعہ کو کراچی سینٹرل جیل جوڈیشل کمپلیکس میں سیشن عدالت کے روبرو دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ ایکٹ کے مقدمہ کی سماعت ہوئی۔ عذیر بلوچ کے مسلسل بری ہونے کے حوالے سے پراسیکیوٹر نے دلائل میں اہم انکشاف کردیا۔پبلک پراسیکیوٹر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عذیر بلوچ اور گینگ وار کی جانب سے گواہوں و پراسیکیوشن کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ جولائی 2005 میں ماڑی پور سے عذیر بلوچ اور اسکے ساتھی کو گرفتار کیا گیا تھا۔پبلک پراسیکیوٹر نے بتایا کہ گزشتہ برس مقدمہ کے اہم گواہ و تفتیشی افسر شہباب حیدر کو گینگ وار نے قتل کردیا۔ مقدمہ میں دیگر گواہان لیاری ٹاسک فورس کے افسران اہلکاروں کو بھی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ عدالتی عملہ اور پراسکیوشن کو عذیر بلوچ اور لیاری گینگ وار سے جان کے خطرات لاحق ہیں۔ ملزمان کے خوف سے گواہان گواہی کے لیئے پیش نہیں ہورہے۔پبلک پراسیکیوٹر نے کہا کہ استغاثہ کے گواہوں اور عدالتی عملے کو تحفظ فراہم کیا جائے۔ عدالت مقدمہ میں شواہد پیش کرنے کی مہلت دے۔ کیس پراپرٹی سٹی کورٹ مال خانے میں جل گئی ہے یا کہیں اور ہے کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا۔وکیل سرکار نے مقدمہ میں کیس پراپرٹی پیش کرنے کی مہلت مانگ لی۔ عدالت نے آئندہ سماعت تک کیس پراپرٹی پیش کرنے کی آخری مہلت دے دی۔

موضوعات:



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…