ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

1985 سے 1990 کے دوران نواز شریف نے دونوں ہاتھوں سے ایل ڈی اے کو لوٹا،قومی خزانے کو کتنے ملین کا ٹیکہ لگایا، تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 18  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)1985 سے 1990 کے دوران نواز شریف نے دونوں ہاتھوں سے ایل ڈی اے کو لوٹا، وزیربحری امور علی زیدی نے شواہد سماجی میڈیا پر ڈال دئیے۔ جمعرات کو علی زیدی نے کہاکہ بالآخر بطور وزیراعلیٰ نواز شریف کی لوٹ مار بھی قوم کے سامنے بے نقاب ہو رہی ہے، 1985 سے 1990 کے دوران نواز شریف نے دونوں ہاتھوں سے ایل ڈی اے کو لوٹا۔ انہوں نے کہاکہ نواز شریف نے 1 کنال کے 500 پلاٹس اپنے درباریوں

میں بانٹے، نواز شریف نے بطور وزیر اعلیٰ پنجاب قومی خزانے کو 250 ملین کا ٹیکہ لگایا، نواز شریف نے جعلی دستاویز کے باعث ایل ڈی اے کو 700 ملین کا نقصان پہنچایا۔ انہوں نے کہاکہ نواز شریف نے 2400 گھوسٹ ملازمین کے ذریعے ایل ڈی اے اور واسا کو لوٹا، 35 برس بعد سکینڈل دوبارہ اٹھایا جا رہا ہے مگر ملک ضیاء کی کرپٹ باقیات کے ہاتھوں دقت اٹھا رہا ہے، ان لٹیروں کو بے نقاب کرنے پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو شاباش دی۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…