ہفتہ‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2024 

شہباز گل کو انڈے پڑ گئے

datetime 15  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل پر لاہور ہائیکورٹ کے احاطے میں دو انڈے اور سیاہی پھینکی گئی،میڈیا رپورٹس کے مطابق شہباز گل کے ماتھے اور ہاتھ پر سیاہی لگی۔

شہباز گل نے کہا کہ اپنے کالے کرتوتوں کی سیاہی پھینکی ہے، یہ غنڈہ گردی ہے، ہم ایک تھپڑ کے جواب میں دس تھپڑ نہیں ماریں گے۔انہوں نے کہا کہ ایک گالی کے جواب میں دس گالیاں بھی نہیں دیں گے۔ غنڈہ گردی کی تربیت نہیں دیں گے، سیاست کریں گے۔شہباز گل نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے میں بالکل ٹھیک ہوں۔یادرہے کہ عدالت میں پیش ہونے سے قبل ٹوئٹر پر جاری پیغام میں شہباز گل نے بتایا تھا کہ وہ آج 2 بجے لاہور ہائی کورٹ میں معزز عدالت کے سامنے پیش ہوں گے۔شہباز گل کا کہنا تھا کہ انہیں صحافی دوستوں سے پتہ چلا کہ مسلم لیگ ن کے غنڈا گروپ نے میرے پر حملہ کرنے کی تیاری کر رکھی ہے۔انہوں نے لکھا تھا کہ عمران خان کا سپاہی ہوں، عدالت آئوں گا، ڈرنے والا نہیں۔ سیاست کرنے پر یقین رکھتے ہیں اس طرح غنڈا گردی پر نہیں۔یاد رہے کہ چند روز قبل پی ٹی آئی کارکن نے
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال کے سر پر جوتا ماراتھا۔

موضوعات:



کالم



پاور آف ٹنگ


نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…