ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

چیئرمین سینٹ انتخابات کس کے کہنے پر نام پر مہر لگائی گئی؟سراغ مل گیا

datetime 13  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن، این این آئی) چیئرمین سینیٹ کیلئے 7 مسترد شدہ ووٹوں کے معاملے پر انکشاف ہوا ہے کہ پیپلز پارٹی نے خود ان 7سینیٹرز کواس جگہ مہر لگانے کا کہا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے یوسف رضا گیلانی کے بیٹے قاسم گیلانی اور

قائدین نے سینیٹرز کو خصوصی ہدایات کیں جس کا مقصد یہ یقینی بنانا تھا کہ یہ ثابت ہو سکے کہ انہوں نے یوسف رضا گیلانی کو ہی ووٹ دیا۔ووٹرز نے ہدایات کے مطابق عمل درآمد کیا اور بتائی گئی جگہ پر مہر لگائی۔خیال رہے کہ پارلیمان کے ایوان بالا میں حکمران اتحاد کے مقابلے میں اپوزیشن کے سینیٹرز کی تعداد زیادہ ہے تاہم اس کے باوجود اپوزیشن امیدوار یوسف رضا گیلانی الیکشن ہار گئے۔سینیٹ میں حکمران اتحاد کے ارکان کی تعداد 47 تھی جبکہ اس کے حمایت یافتہ امیدوار بلوچستان عوامی پارٹی کے صادق سنجرانی 48 ووٹ لے کامیاب ٹھہرے۔چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں مہر درست انداز میں نہ لگانے والے ارکان نے بھی ڈپٹی چیئرمین کے الیکشن میں اپنی غلطی نہ دہرائی، اس بار کوئی ووٹ مسترد نہیں ہوا۔اس کے بعد یہ سوال پیدا ہورہے تھے کہ کیا چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں اپوزیشن کے 7 ارکان کے ووٹ دانستہ طور پر مسترد کرائے گئے؟ اور کیا حزب اختلاف ان 7 ارکان کو اپنی صفوں میں تلاش کرلے گی؟۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…