7سینیٹرز نے جان بوجھ کر نام پر مہر لگائی تھی مسترد شدہ ووٹوں کے معاملے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

13  مارچ‬‮  2021

اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں 7 مسترد شدہ ووٹوں کے معاملے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی جس کے مطابق پی ڈی ایم ذرائع کا کہنا ہے کہ ساتوں سینیٹرز نے جان بوجھ کر نام پر مہر لگائی تھی۔ذرائع کے مطابق پی پی پی اور پی ڈی ایم کے جن 7 سینیٹرز کے

ووٹ مسترد ہوئے ان پر پہلے سے شبہ تھا۔پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) ذرائع کا کہنا ہے کہ ان 7 ارکان کو کہا گیا تھا کہ گیلانی کے نام پر مہر لگائیں تاکہ ثابت ہو انہوں نے پی ڈی ایم کو ہی ووٹ ڈالا۔خیال رہے کہ پارلیمان کے ایوان بالا میں حکمران اتحاد کے مقابلے میں اپوزیشن کے سینیٹرز کی تعداد زیادہ ہے تاہم اس کے باوجود اپوزیشن امیدوار یوسف رضا گیلانی الیکشن ہار گئے۔سینیٹ میں حکمران اتحاد کے ارکان کی تعداد 47 تھی جبکہ اس کے حمایت یافتہ امیدوار بلوچستان عوامی پارٹی کے صادق سنجرانی 48 ووٹ لے کامیاب ٹھہرے۔چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں مہر درست انداز میں نہ لگانے والے ارکان نے بھی ڈپٹی چیئرمین کے الیکشن میں اپنی غلطی نہ دہرائی، اس بار کوئی ووٹ مسترد نہیں ہوا۔اس کے بعد یہ سوال پیدا ہورہے تھے کہ کیا چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں اپوزیشن کے 7 ارکان کے ووٹ دانستہ طور پر مسترد کرائے گئے؟ اور کیا حزب اختلاف ان 7 ارکان کو اپنی صفوں میں تلاش کرلے گی؟۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…