سنجرانی اور گیلانی نے کتنے کتنے ووٹ حاصل کئے ؟ پریذائیڈنگ افسر نے حتمی نتائج جاری کر دئیے

12  مارچ‬‮  2021

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ،این این آئی)صادق سنجرانی ایک مرتبہ پھر چیئرمین سینٹ کا الیکشن جیت گئے ، پریذائیڈنگ افسر کے مطابق مدمقابل پی ڈی ایم کے امیدوار یوسف رضا گیلانی کے 7ووٹ مسترد ہوئے ، صادق سنجرانی نے 48ووٹ حاصل کئے جبکہ یوسف رضا گیلانی

نے 42ووٹ حاصل کئے ، نتیجہ کا اعلان ہوتے ہی سب نے صادق سنجرانی کو مبارکباد دی ، جمعہ کو سینیٹ کا اجلاس پریزائیڈنگ افسر مظفر حسین شاہ کی زیر صدارت ہوا جس میںجے یو آئی کے رہنما اور پی ڈی ایم کی طرف سے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے امیدوار عبدالغفور حیدری نے پہلا ووٹ کاسٹ کیا۔ حرف تہجی کے اعتبار سے اراکین کو ووٹنگ کے لیے بلایا گیا۔اجلاس کے آغاز پر پریزائیڈنگ افسر مظفر حسین شاہ نے اراکین کو ووٹ ڈالنے کا طریقہ کار بتایا اور غلطی کی صورت میں ووٹ کاسٹ کرنے سے پہلے سیکرٹری سینیٹ کو آگاہ کرنے کی ہدایت کی۔پریزائیڈنگ افسر نے کہا کہ موبائل فون، کیمرہ اور کوئی بھی الیکٹرانک ڈیوائس کے ساتھ پولنگ بوتھ میں جانے کی اجازت نہیں ، ووٹنگ کا عمل شام 5 بجے تک جاری رہا جس کے بعد چیئرمین سینیٹ کے لیے ووٹوں کی گنتی کی گئی ۔حکومت نے صادق سنجرانی کیلئے محسن عزیز اور یوسف رضا گیلانی نے فاروق ایچ نائیک اور عبدالغفور حیدری نے کامران مرتضیٰ کو پولنگ

ایجنٹ مقرر کیا ہے۔اس سے قبل سینیٹ اجلاس کا آغاز صبح 10 بجے ہوا جس میں پریزائیڈنگ آفیسر مظفر حسین شاہ نے 48 نومنتخب اراکین سینیٹ سے حلف لیا جس کے بعد تمام نو منتخب سینیٹرز نے رول آف ممبر پر دستخط کیے ۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…