اسلام آباد (این این آئی) سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ابھی تک اسٹیبلشمنٹ غیر جانبدار نظر آرہی ہے ، امید ہے آگے بھی غیر جانبداری رہے گی ۔ میڈیا سے بات چیت کے دور ان سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سے مریم نواز کے بیان پر سوال کیا گیا تو یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ ابھی تک اسٹیبلشمنٹ غیر جانبدار نظر آرہی ہے ،امید ہے جمعہ تک بھی اسٹیبلشمنٹ غیر جانبدار ہی رہے گی ۔ صحافی نے سوال کیاکہ مریم نواز تو کہتی ہیں ان کے سینیٹرزکونامعلوم فون کالز آرہی ہیں ،کیا آپ کے ارکان کو بھی کالز آرہی ہیں ۔ یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ
نہیں میرے علم میں، ایسی کوئی کالز نہیں ہیں ۔ صحافی نے سوال کیاکہ کیا اس بار بھی ووٹ مینج کرنے کی ذمہ داری علی حیدر گیلانی کو دی ہے ۔ یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ علی حیدر گیلانی نے کیاکرنا ہے ۔ صحافی نے جواب دیاکہ علی حیدر گیلانی ووٹوں کی خریداری کرتا ہے ویڈیو آچکی ہے ۔ یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ معاملہ عدالت میں ہے اس لئے اس پر تبصرہ نہیں کرنا چاہتا ۔ صحافی نے سوال کیاکہ پچھلی بار عدم اعتماد کے ووٹ میں اپوزیشن کے پندرہ ارکان دوسری طرف چلے گئے تھے ، یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ اس بار اسی لئے ہم نے انتظام کیا ہے ۔