اسلام آباد (این این آئی) سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہاہے کہ جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے مجھے جیل بھیجا اور پھر تاریخ نے دیکھا انہوں نے ہی مجھ سے وزیر اعظم کا حلف لیا۔ ہمارا پارلیمنٹ میں آنا جانا لگا رہتا ہے۔انہوں نے کہاکہ سپیکر کے عہدے کے آڈٹ پیراز کی بنیاد پر مجھے جیل بھیجا گیا۔ انہوںنے کہاکہ میں نے دس سال جیل کاٹی لیکن آٹ پیراز میری رہائی کے بعد سیٹل ہوئے۔ انہوں نے کہاکہ جنرل مشرف نے مجھے جیل بھیجا اور پھر تاریخ نے دیکھا کہ انہوں نے ہی مجھ سے وزیر اعظم کا حلف لیا۔ انہوں نے کہاکہ
میری زندگی کے دس سال کو ن واپس کرے گا ،مجھے وزیر اعظم کے عہدے سے نا اہل تو کر دیا گیا تاہم 9سال بعد دوبارہ پارلیمنٹ میں واپس آگیا ہوں۔صحافی نے سوال کیاکہ شبلی فراز نے چیئرمین کے انتخاب میں ہر حربہ استعمال کرنے کا کہا ہے آپ کیا کہیں گے۔ یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ میں اس بارے کچھ نہیں کہوں گا،سلیم مانڈوی والا کی دعوت میں کچھ حکومتی سینٹرز بھی آئے تھے مجھے ان سے مزید کوئی علم نہیں۔صحافی نے سوال کیاکہ جیت کیلئے کتنے پرامید ہیں۔ یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ انشاللہ جیت جائیں گے۔