پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

وزیراعظم چور چور کا شور مچا کر اپنے چوروں کو بچا رہے ہیں، آپ نے گھبرانا نہیں ہے کا راگ الاپنے والا خود گھبراہٹ کا شکار، حیرت انگیز دعویٰ

datetime 9  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)مسلم لیگ (ن) اسیر رہا ئی کمیٹی برائے اظہار یکجہتی قا ئد کے سیکر ٹری اطلاعا ت، ممبرپی ڈی ایم رابطہ کمیٹی لاہور محمد سلیم ر ضا نے کہا ہے کہ وزیراعظم چور چور کا شور مچا کر اپنے چوروں کو بچا رہے ہیں،پی ٹی آئی نے سیاست سے شائستگی ختم کردی گالی گلوچ اور کردار کشی کی سیاست پروان چڑھ رہی ہے، آپ نے گھبرانا نہیں ہے کا راگ الاپنے والا خود گھبراہٹ کا شکار ہوچکا ہے۔ اپنے بیان میں انہو ں نے کہاکہ بی آر ٹی کرپشن، مالم جبہ سکینڈل، چینی چوری، آٹا چوری اور

پٹرول چوری جیسے میگا کرپشن کے سکینڈل موجودہ حکومت کے کارنامے ہیں لیکن ان چوریوں میں ملوث پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی اور عہدیداران کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہورہی ہے۔ غیر منصافہ احتساب کی بدولت نیب اپنی افادیت کھو چکا ہے اور اب تو سپریم کورٹ آف پاکستان نے بھی نیب کی کارکردگی پر سوال اٹھائیں ہیں۔انہو ں نے کہاکہ ظلم اور جبر کا دور ختم ہو نے والا ہے نااہل حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے ان شا ء اللہ 2021انتخابات اور نااہل حکومت کے خا تمے کا سا ل ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…