حکومت کے اڑھائی سال، ٹرینوں کے حادثات میں ریکارڈ اضافہ

8  مارچ‬‮  2021

لاہو ر(این این آئی) موجودہ دور حکومت میں محکمہ ریلوے کا 2 سال چھے ماہ اور 12 دن کا دورانیہ، محکمہ ریلوے میں ٹرینوں کے حادثات میں ریکارڈ اضافہ ہو گیا، 2018 سے مارچ 2021 تک ٹرینوں کے کل 434 حادثے ہوئے۔تفصیلات کے مطابق موجودہ دور حکومت میں محکمہ ریلوے کا 2 سال چھے ماہ

اور 12 دن کے دورانیہ میں محکمہ ریلوے میں ٹرینوں کے حادثات میں ریکارڈ اضافہ ہو گیا۔ ریلوے اعداد وشمار کے مطابق 2018 سے مارچ 2021 تک ٹرینوں کے کل 434 حادثے ہوئے۔ ذرائع کے مطابق اس دوران 230 افراد جاں بحق اور 285 افراد شدید زخمی ہوئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 100 مسافر جبکہ 121 راہ گیر اور 9 ریلوے ملازمین شامل ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں سال مسافر و گڈز ٹرینوں کے 22 حادثات ہوئے۔ جن کے نتیجہ میں 4 افراد جاں بحق اور 36 زخمی ہوئے۔ حادثات کے نتیجے میں مجموعی طور پر 4کروڑ روپے سے زائد کا مالی نقصان ہوا، مالی نقصان رولنگ اسٹاک، لوکوموٹو، پرمانینٹ وے، سگنل اور الیکٹریکل اشیا کی خرابی کی مد میں ہوا۔ٹرین حادثات کے باعث ریلوے کا امیج خراب ہونے سے آمدنی میں بھی ریکارڈ کمی آئی، محکمہ ریلوے رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں آمدنی کا حکومتی ہدف پورا کرنے میں ناکام رہا۔ محکمہ ریلوے کو پہلے 7 ماہ میں آمدنی کی مد میں 14 ارب 54 کروڑ 98 لاکھ 89 ہزار روپے کا خسارہ برداشت کرنا پڑا۔  موجودہ دور حکومت میں محکمہ ریلوے کا 2 سال چھے ماہ اور 12 دن کا دورانیہ، محکمہ ریلوے میں ٹرینوں کے حادثات میں ریکارڈ اضافہ ہو گیا، 2018 سے مارچ 2021 تک ٹرینوں کے کل 434 حادثے ہوئے۔

موضوعات:



کالم



مشہد میں دو دن (دوم)


فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…

ہم بھی کیا لوگ ہیں؟

حافظ صاحب میرے بزرگ دوست ہیں‘ میں انہیں 1995ء سے…

مرحوم نذیر ناجی(آخری حصہ)

ہمارے سیاست دان کا سب سے بڑا المیہ ہے یہ اہلیت…

مرحوم نذیر ناجی

نذیر ناجی صاحب کے ساتھ میرا چار ملاقاتوں اور…

گوہر اعجاز اور محسن نقوی

میں یہاں گوہر اعجاز اور محسن نقوی کی کیس سٹڈیز…