پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

حکمرانوں سے ملک نہیں چلتا تو چھوڑ کیوں نہیں دیتے؟اپوزیشن کو دیوار سے لگا کر بھی غربت بلند ترین سطح پرہے ، حمزہ شہباز نے کھری کھری سنا دیں

datetime 6  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ اسلام آباد واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاست میں گالم گلوچ اور اس طرح کا کلچر پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا ، ہر جگہ چور ڈاکو کی رٹ سننے کو ملتی ہے،میں نے بطور سیاستدان ایسا کلچر کبھی نہیں دیکھا،پونے 3 سال اپوزیشن کو

دیوار کے ساتھ لگا کر بھی مہنگائی عروج پر ہے اورلاکھوں افراد بیروزگار ہو چکے ہیں،پی ٹی آئی کے لوگ حکومت کی کارکردگی کی وجہ سے اپنے اپنے حلقوں میں جانے سے گریزاں ہیں ۔ کوٹ لکھپت جیل میں اپنے والد شہباز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ آج نہ ادویات ملتی ہیں اور نہ مفت ڈائیلاسز ہو رہے ہیں ،آج ملک میں کپاس اور گندم و گنے کی پیداوار کم ترین سطح پر آ چکی ہے، حکمرانوں نیپونے 3 سال کھیل تماشے میں گزار دئیے۔انہوں نے کہا کہ نوشہرہ،ڈسکہ اور وزیرآباد کے ضمنی انتخابات کے نتائج کے بعد حکمرانوں کی آنکھیں کھل جانی چاہئیں،عوام نے ان کے رویے کی وجہ سے ووٹ نہیں ڈالے، حکمران قانون توڑ کو خوش ہوتے ہیں، یہی رویہ ان کے پائوں کی بیڑی بنے گا۔انہوں نے کہاکہ50 لاکھ گھر وںاور ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ پورا نہ ہوا تو حکمرانوں کو عوام کے مزید غیض و غضب کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہو ں نے کہا کہ شہباز شریف کو کمر کی تکلیف تھی لیکن ان کو راتوں رات اسلام آباد سے واپس لایا گیا، یہ انتقام ہے ۔ہماری گرفتاریوں سے بھی انہیں کوئی فائدہ ہوا؟،پی ٹی آئی نے اس مدت میںکوئی ایک بھی منصوبہ شروع نہیں کیا،حکومت کی کارکردگی کی وجہ سے پی ٹی آئی کے لوگ اپنے اپنے حلقوں میں جانے سے گریزاں ہیں ،یوسف رضا گیلانی

کی جیت عوام کے غم و غصے کا اظہار ہے،اراکین نے یوسف رضا گیلانی کوووٹ دے کر عوام کے جذبات کی ترجمانی کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ کئی لوگ کہتے تھے کہ چکن کا ریٹ حمزہ شہباز نکالتا ہے ،بتائیں میں دو سال جیل سے چکن کا ریٹ بڑھاتا رہا؟اگر نااہل حکمرانوں سے ملک نہیں چلتا تو چھوڑ کیوں نہیں دیتے؟، حکمرانوں کو کچھ کرنا ہوگا یا گھر جانا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پونے تین سال اپوزیشن کو دیوار سے لگا کر بھی غربت بلند ترین

سطح پرہے ،معیشت کا بھٹا بیٹھ چکا ہے ،کارخانے بند ہیں ،مزدور بے روزگار ہیں،معیشت کی گروتھ صفر اعشاریہ صفر ہوچکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کے اپوزیشن کے خلاف رویے کو قوم حقارت کی نظر سے دیکھتی ہے ،اگر انہوں نے ہوش کے ناخن نہ لئے تو سسٹم اور جمہوریت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا۔ایک منصوبہ بتادیں جو تحریک انصاف کی حکومت نے پورا کیا ہو،یہ کھیل تماشہ ہے اس سے کچھ حاصل ہونے والا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم متحد ہے قوم ان سے حساب لے گی ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…