بگڑتی ہوئی صورتحال ، ایم کیو ایم بھی میدان میں آگئی وزیر اعظم عمران خان سے بڑا مطالبہ کردیا

5  مارچ‬‮  2021

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، اے پی پی) حکومت کے اتحاد میں شامل متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے عہدے کی خواہش کردی ،میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ایم کیوایم کی قیادت سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ، اس دوران صادق سنجرانی کی ایم کیوایم کنوینئر خالد مقبول صدیقی سے گفتگو ہوئی ، جس میں دونوں

رہنمائوں نے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب پر اظہار خیال کیا۔میڈیا ذرائع کے مطابق صادق سنجرانی نے ایم کیوایم سے چیئرمین اور ڈپٹی چیئر مین سینیٹ کے انتخاب میں حمایت کی درخواست کی ، جس پرمتحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے عہدے کی خواہش کا اظہار کیا ، اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان سے فروغ نسیم کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ بنانے کی باضابطہ بات بھی کی جائے گی۔ذرائع ایم کیو ایم کہتے ہیں کہ تحریک انصاف نے ہمیں 2 وزارتیں دینے کا کہا تھا ، امید ہے تحریک انصاف 2وزارتوں کا وعدہ پورا کرے گی۔ سینیٹ انتخابات اور اعتماد کے ووٹ کے بعد کابینہ میں رد و بدل کا امکان ہے ، وزیر قانون کے لیے بیرسٹر علی ظفر کے نام پر غور شروع ہوگیا ہے۔دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان دستور پاکستان کی شق 91 کی ذیلی شق 7 کے تحت قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لیں گے۔آئین کے مطابق اس شق میں ہے کہ وزیر اعظم صدر کی خوشنودی کے دوران عہدے پر فائز رہے گا،لیکن صدر اس

شق کے تحت اپنے اختیارات استعمال نہیں کرے گا تا وقتیکہ اسے یہ اطمینان نہ ہو کہ وزیر اعظم کو قومی اسمبلی کے ارکان کی اکثریت کا اعتماد حاصل نہیں ہے،اس صورت میں وہ قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرے گا اور وزیر اعظم کو اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کا حکم دے گا۔واضح رہے کہ وزیراعظم نے گذشتہ روز قوم سے اپنے خطاب میں قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کا اعلان کیا تھا

موضوعات:



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…