منگل‬‮ ، 04 مارچ‬‮ 2025 

پی ٹی آئی، اتحادی جماعتوں کے بعض ارکان نے  پیپلز پارتی کو یقین دہانی کروا دی ،  بلاول بھٹو زرداری کا دعویٰ

datetime 2  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف اور اس کی اتحادی جماعتوں کے بعض ارکان نے سینیٹ انتخابات میں حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔ایک انٹرویومیں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سینیٹ الیکشن سے متعلق ایم کیو ایم سے ہمارے رابطے ہیں، ایم کیو ایم کے علاوہ دیگر جماعتوں سے بھی

رابطے میں ہیں اور ان کے بعض ارکان نے حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں سے رابطے ہمارا حق ہے اور ہم آخری وقت تک تمام جماعتوں سے رابطے رکھیں گے۔واضح رہے کہ تین روز قبل پیپلز پارٹی کا وفد ایم کیوایم پاکستان کے بہادر آباد مرکز پہنچا تھا اور ایم کیو ایم رہنماؤں سے ملاقات کی تھی۔اس موقع پر پیپلز پارٹی نے سینیٹ انتخابات میں یوسف رضا گیلانی والی نشست پر مدد کے بدلے ایم کیو کے لیے 2 نشستوں پر اپنے امیدوار دستبردار کرانے پر رضامندی ظاہر کی تھی۔تاہم گزشتہ روز پی ٹی آئی کے اتحادیوں نے ایک اہم اجلاس منعقد کیا جس میں انہوں نے اپنے اتحاد کا مظاہرہ کیا اور 3 مارچ کو ہونے والے سینیٹ کے اہم انتخابات میں کامیابی کے عزم کا اظہار کیا۔سینیٹ انتخابات سے متعلق صدارتی ریفرنس پر سپریم کورٹ کی رائے کے حوالے سے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہمیں اندازہ تھا کہ سپریم کورٹ کا یہی فیصلہ آنا ہے۔انہوں نے کہا کہ سینیٹ میں ہماری 54 سیٹیں ہیں انہیں کو لے کر آگے بڑھیں گے جبکہ پْرامید ہیں کہ یوسف رضا گیلانی جیت جائیں گے۔ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ میرا خیبر پختونخوا کا دورہ بھی کامیاب رہا ہے، ہم جب خیبر پختونخوا گئے تھے تو صورتحال مختلف تھی اور جب واپس آئے ہیں تو صورتحال مختلف ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…