حکومت 241 کی سپیڈ سے قرضہ لے رہی ہے، نواز حکومت نے اتنا قرضہ اپنے تین ادوار میں نہیں لیا، جتنا عمران خان حکومت نے ڈھائی سال میں لے لیا ،حفیظ شیخ نے پرائیویٹ بزنس کا ستیاناس کر دیا، حیران کن دعویٰ

2  مارچ‬‮  2021

اسلام آباد(آن لائن) مسلم لیگ(ن) کے راہنما مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ حکومت 241 کی سپیڈ سے قرضہ لے رہی ہے نواز حکومت نے اتنا قرضہ اپنے تین ادوار میں نہیں لیا   جتنا عمران خان حکومت نے ڈھائی سال میں لے لیا ہے ۔ حفیظ شیخ نے پرائیویٹ بزنس کا ستیاناس  کر دیا ہے ۔ہماری تمام تر توجہ  یوسف رضا گیلانی کی سیٹ پر ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو اسلام آباد میں

پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہمیں 14 ہزار ارب کا قرض ملاتھا اور ہم نے سعودی عرب کو حکوتمی خزانے سے نہین چین سے پیسے لے کر واپس کئے جو بھی حکومت آتی ہے وہ یہی کہتی ہے کہ ہمیں ملک قرضے میں ڈوبا ہوا ملا ۔انہوں نے کہا کہ حکومت 241 کی سپیڈ سے قرضہ لے رہی ہے اور ابھی تک ایک پیسہ بھی واپس نہیں کیا ۔ جتنا قرضہ عمران خان حکو مت نے ڈھائی سال میں لیا ہے اتنا نواز حکومت نے اپنے تین ادوار میں بھی نہیں لیا ۔ حکومت نے ڈھائی سال میں 12863 ارب کا قرضہ لیا ہے پاکستان کی تاریخ میں ریکارڈ قرضہ ہے ۔ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ حکومت کی کارکردگی بہت بری ہے جو ایکسپورٹ ہم چھوڑ کر گئے تھے اس تک یہ آج تک بھی نہیں پہنچے اس سے بڑھنا تو دور کی بات ہے ۔ پی ٹی آئی حکومت نے اتنا بڑا منصوبہ بھی شروع نہیں کیا ہمارے دور میں بجٹ خسارہ 5.5 تک تھا جب اسد عمر آئے تو ان کے دور میں بجٹ خسارہ 9.9 تک ہو گای ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف معیشت کو ٹھیک کرنے میں فیل ہو گئی تو انہوں نے اپوزیشن اور ماضی کی حکومتوں پر بیان بازی شروع کر دی ۔ سینیٹ الیکشن کے حوالے سے لیگی راہنما کا کہنا تھا کہ سینیٹ کی نشست پر ہماری توجہ یوسف گیلانی کی نشست پر ہے ۔ حفیظ شیخ کیا کامیاب ہوں گے ان کے اپنے ایم پی ایز بھی ان سے ناراض ہیں ۔ حفیظ شیخ کمزور امیدوار ہیں ان کی جگہ اگر ثان یہ نشتر کو کھڑا کر دیتے تو ان کا ہارنا مشکل ہو جاتا ۔ انہوں نے کہا کہ اب تو عامر لیاقت بھی کہہ رہے ہین کہ میں حفیظ شیخ کو ووٹ نہیں دوں گا باقی بات تو دور کی ہے ۔ہمارے دور میں ہونے والے قطر کے ساتھ ایل این جی معاہدے پر تنقید کرنے والوں نے اب خود ایل این جی معاہدہ کر لیا ہے ہماری حکومت نے پی ٹی آئی حکومت سے سستا ترین ایل این جی معاہد کیا تھا ۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…