منگل‬‮ ، 17 مارچ‬‮ 2026 

پی ٹی آئی اراکین منحرف ممبر کریم بخش کو ساتھ لے گئے، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

datetime 2  مارچ‬‮  2021 |

کراچی(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی اپنے منحرف ممبر کریم بخش کو گاڑی میں بٹھا کر ساتھ لے گئے۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سندھ اسمبلی کے باہر سے خرم شیر زمان اور راجہ اظہر ناراض رکن پی ٹی آئی کریم بخش کو گاڑی میں ساتھ لے جا رہے ہیں۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کریم بخش بھاگتے ہوئے گاڑی میں بیٹھ گئے ہیں۔

اس دوران جی ڈی اے اور پی ٹی آئی کے دیگر ارکان کی اسمبلی کے سیکیورٹی گارڈز سے تلخ کلامی بھی ہوئی۔واضح رہے کہ منگل کوپاکستان تحریک انصاف کے اراکین کی جانب سے منحرف ساتھیوں پر ایوان میں حملہ کیا گیا تھا۔تحریک انصاف کے منحرف ایم پی ایز کی آمد پر شدید ہنگامہ آرائی کی گئی، تحریک انصاف کے اراکین کی جانب سے باغی اراکین کی پٹائی بھی لگائی گئی۔دوسری جانب حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی والوں نے اسلم ابڑو اور شہریار شر کو اغوا کر رکھا ہے، ایم پی ایز پر تشدد سے ثابت ہوگیا یہ دہشتگرد ہیں، ان کے خلاف مقدمہ درج کرائیں گے۔اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں مجھے اس لئے گرفتار کیا گیا کہ اپوزیشن لیڈر دھڑا لیکر آجائے گا، سپریم کورٹ کے آرڈر کے نتیجے میں ٹیکنالوجی کے استعمال سے چوروں کا راستہ بند کرنا ہوگا، یہ نوٹ کے پجاری ہیں، سینیٹ الیکشن چوری کرنا چاہتے ہیں، ہمارا ایک بھی ایم پی اے ان چوروں ڈاکوں کے چکر میں نہیں آئے گا۔حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سندھ کے لوگوں کا 13 سال میں خون چوسا اور اس سے ووٹ خریدے گئے، آئی جی جیل خانہ جات اربوں روپے کی کرپشن میں ملوث ہے، آج کل قیدیوں کو بری کرنے کا بھی ریٹ چل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حلیم عادل کا ہاتھ بھی صاف ہے اور دل بھی، میرے پاس جی ون کا لائسنس ہے، جی ون سیمی آٹومیٹڈ بندوق ہوتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)


یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہبی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…