سینیٹ الیکشن،اسلام آباد کی نشست اہمیت اختیار کر گئی ،کس امیدوار کا پلڑا بھاری ،حکومتی اتحادیوں اور اپوزیشن کی کی پوزیشن واضح ہو گئی

2  مارچ‬‮  2021

اسلام آباد ( آن لائن)سینیٹ کے انتخابات میں وفاقی دارالحکومت کی جنرل نشست اہمیت اختیار کر گئی ہے جہاں پر سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی ،پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مشترکہ امیدوار ہیں جبکہ وزیر خزانہ حفیظ شیخ حکمران جماعت تحریک انصاف کے امید وار ہیں ۔

قومی اسمبلی کی جانب سے جاری کی گئی پارٹی پوزیشن کے مطابق حکومتی امیدوار حفیظ شیخ کا پلڑا بھاری ہے اور انہیں اپنے حریف یوسف رضا گیلانی پر 21ووٹوں کی برتری حاصل ہے لیکن اس کے باوجود بعض سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کوئی معجزہ کر سکتے ہیں اور یہ نشست آسانی سے نکال سکتے ہیں ،پارٹی پوزیشن کے مطابق اس وقت حکمران جماعت تحریک انصاف اور اسکے اتحادیوں اراکین کی تعداد181 ہے جبکہ اپوزیشن اراکین کی تعداد 160 ہے ۔قومی اسمبلی کا ایوان342 اراکین پر مشتمل ہے چونکہ ڈسکہ کی نشست پر ضمنی انتخاب منسوخ کر دیا گیا ہے لہذا یہ ایوان 341 اراکین پر مشتمل ہے اور341 میں سے تحریک انصاف کی تعداد157 ہے ،متحدہ قومی موومنٹ کے اراکین کی تعداد7 ،ق لیگ 5 ،بلوچستان عوامی پارٹی 5 ،جے ڈی اے 3 ،عوامی مسلم لیگ اور جمہوری وطن پارٹی ایک ایک نشست رکھتی ہے اور یہ حکومت کے حامی ہیں جبکہ2 آزاد اراکین بھی حکومت کی حمایت کررہے ہیں ۔اپوزیشن کے اراکین کی تعداد160 ہے جس میں ن لیگ کے83، پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے 55 ،مجلس عمل کے15 ،بلوچستان نیشنل پارٹی کے4 ،اے این پی کا ایک اور2 آزاد اراکین ہیں اس طرح حفیظ شیخ کو یوسف رضا گیلانی پر 21 ووٹوں کی برتری حاصل ہے کیونکہ خفیہ رائے شماری سے انتخاب ہونا ہے لہذا امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ اسلام آباد کی نشست پر کوئی سرپرائز مل سکتا ہے ۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…