سینٹ الیکشن سے قبل تحریک انصاف کو بڑی کامیابی مل گئی بڑی سیاسی شخصیت کا عبد الحفیظ شیخ کو ووٹ دینے کا اعلان

  منگل‬‮ 2 مارچ‬‮ 2021  |  15:48

اسلام آباد(این این آئی)جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نواب شاہ زین بگٹی نے ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کو ووٹ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت کے اتحادی ہیں حکومتی امیدواروں کو سپورٹ کریں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سےحکومتی اتحادی جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نواب شاہ زین بگٹی کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں شاہ زین بگٹی نے ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کو ووٹ دینے کا اعلان کیا۔ملاقات کے بعد جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نواب شاہ زین بگٹی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پہلے بھی حکومت نے وعدے کئے تھے اب پھر کیے ہیں یقین

کرنا پڑتا ہے، وزیراعظم سے ملاقات میں بلوچستان کے مسائل ان کے سامنے رکھے، مسائل کے حل کی پہلے بھی یقین دہانی کرائی گئی اور آج بھی کرائی گئی۔شاہ زین بگٹی نے کہا کہ حکومت کے اتحادی ہیں حکومتی امیدواروں کو سپورٹ کریں گے، ہمارے مسائل حل نہ ہوئے تو پھر آگے کا لائحہ عمل سوچیں گے، میری ذات کی بات ہوتی تو مسئلہ نہیں تھا،بلوچستان کے عوام کی بات ہے۔

زیرو پوائنٹ

12ہزار درد مندوں کی تلاش

ارشاد احمد حقانی (مرحوم)’’ ریڈ فائونڈیشن‘‘ کا پہلا تعارف تھے‘ حقانی صاحب سینئر صحافی تھے‘ سیاسی کالم لکھتے تھے اور یہ اپنے زمانے میں انتہائی مشہور اور معتبر تھے‘ میری عمر کے زیادہ تر صحافی ان کی تحریریں پڑھ کر جوان ہوئے اور صحافت میں آئے‘ حقانی صاحب ہر رمضان میں چند قومی این جی اوز اور خیر کا کام ....مزید پڑھئے‎