سرگودھا(این این آئی)جائیداد کے تنازعہ میں بیٹوں نے ماں کو ٹریکٹر تلے روند ڈالا جس کے دم توڑ جانے پر ماموں نے بھانجوں کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دے دی۔زرائع کے مطابق سرگودھا ریجن
کے علاقہ کندیاں کے گاؤں نور خیل میں محمد اسلم کے بیٹوں عطاء اللہ ،عنائت اللہ وغیرہ کا اپنی ماں صغراں بی بی سے جائیداد کی چپقلش جاری تھی کہ گزشتہ روز جائیداد کے تنازعہ میں بیٹوں عنائت اللہ اور خان محمد مسلح ڈنڈوں نے ماں صغراں بی بی کو دھکا دیا تو عطاء اللہ نے ٹریکٹر چڑھا دیا جس کے نتیجہ میں صغراں بی بی دم توڑ گئی اس واقعہ پر مقتولہ کے بھائی موضع۔ بان سنبل کے عبدالرحمن نے پولیس تھانہ کندیاں کو تینوں بھانجوں کے خلاف باپ محمد اسلم کی ایماء پر ماں صغراں بی بی کو قتل کے الزام میں اندراج مقدمہ کی درخواست دے دی جس میں پولیس مصروف تفتیش ہے۔