جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

عوامی راج کے قیام اور سلیکٹرزکے جانے کا وقت آگیا،حمزہ شہباز رہائی کے بعد متحرک

datetime 28  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی / لاہور(این این آئی)عوامی راج کے قیام اور سلیکٹرزکے جانے کا وقت آگیا ہے۔مہنگائی، بے روزگاری،بدعنوانی،اور لاقانونیت سے پسی عوام تبدیلی سرکار کی ناکامی پر اسے اس کے خود ساختہ سونامی میں ڈبونے کے لیے کمر کس لیں۔ مارچ کا مہینہ حقیقی فلاحی جمہوری ریاست کے قیام کا درس دیتا ہے انشائاللہ یہ

تاریخی مہینہ سلیکٹڈ حکمرانوں سے نجات کا ماہ ثابت ہوگا مارچ کے مہینے میں قرارداد پاکستان منظور ہوئی اور مارچ کا مہینہ تحریک پاکستان کا جذبہ بیدار کرنے کا درس دیتا ہے۔مسلم لیگ (ن) صرف اور صرف قائد محمد نواز شریف کے بیانیے پر ہی قائم اور متحد و متفق ہے،مشکل حالات میں مریم نواز شریف کا کارکنوں اور (ن) لیگ کو سنبھالا دینا ان کی جرات، دلیری حوصلے اور قیادت کی بہترین مثال ہے۔مشترکہ جدوجہد سے حقیقی فلاحی جمہوریت کا قیام عمل میں لائیں گے۔ ان الفاظ کا اعادہ پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف نون لیگ کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز نے اتوار کے روز بزرگ مسلم لیگی رہنما تحریک پاکستان کے کارکن بھیج پیر جٹا پنجم مرشد محمد اسحاق شاہین گورایا رحمتہ اللہ علیہ کے فرزند علماء مشائخ فیڈریشن آف پاکستان کے چیئرمین سفیر امن پیر صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی مرشدی سجادہ نشیں آستانہ عالیہ بھیج پیر جٹا سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کیا۔پیر صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی مرشدی نے حمزہ شہباز شریف کو ضمانت پر رہائی کی مبارکباد دیتے ہوئے انہیں (ن)لیگ کے بیانیے پر ثابت قدم رہنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے موجودہ ملکی سیاسی،داخلی و خارجی حالات پر تبادلہ خیال کیااور ملک بھرکے علماء مشائخ کی نمائندہ تنظیم علماء مشائخ فیڈریشن آف پاکستان کی جانب

سے 26 ماچ کے لانگ مارچ میں بھرپور شرکت کا اعادہ کیااور ملک بھر کے 180 درگاہوں کے سجادگان کی جانب سے بھر پورحمایت کا یقین د لایا۔حمزہ شہباز نے اس موقع پر کہا کہ تبدیلی کے دعویداروں کو تبدیل کرنے کا وقت آن پہنچا ہے، عوام موجودہ سلکٹیڈحکمرانوں سے تنگ آچکے ہیں۔ تبدیلی کانعرہ مذاق بن چکا ہے۔ ادارہ

شماریات کی تازہ رپورٹ سلکٹیڈحکمرانوں کی بد ترین کارکردگی کی عکاسی کرتی ہے۔ مہنگائی میں مسلسل اضافہ ہوتا چلا جارہا ہے۔ سرمایہ کاری میں 78فیصد تک کمی واقع ہوئی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 20روپے فی لٹرتک اضافے کی تجویز بے حسی کی انتہاہے۔ مہنگائی نے عوام کا بھرکس نکال دیا ہے۔ تحریک انصاف کی

تبدیلی ملک و قوم کے لیے عذاب بن چکی ہے انہوں نے کہا کہ سات ماہ کے دوران مہنگائی کی اوسطاً شرح 8.2فیصد رہی۔ آٹا، گھی، دالیں، چاول اور مرغی سمیت 25اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ سرمایہ کار حکومت کی مایوس کن کارکردگی کی بدولت پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے سے گھبرارہے ہیں۔ ملک میں

جاری سیاسی عدم استحکام، ان کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سو دنوں میں ملک کی سمت درست کرنے والوں کے لیے اب پانچ سال بھی کم ہوگئے ہیں۔ جو حکومت پہلے سال میں غیر مقبول ہوجائے، اس کے لیے جتنا مرضی وقت دے دیا جائے وہ کم بیک نہیں کرسکتی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی جماعت میں

بغاوت ہے، انکو خطرہ ہے کہ سینیٹ الیکشن میں ان کے پیارے ووٹ نہیں دیں گے،اوپن بیلٹ کا مطلب فرینڈز آف عمران خان کو این آر او دینا ہے،انہوں نے کہا کہ اپوزیشن انتخابی اصلاحات پر یقین رکھتی ہے جبکہ سلکٹیڈحکمرانوں کو آئین و قانون کی کوئی پرواہ نہیں،اُنہوں نے کہاکہ آج ایسی حکومت ہے جو نہ ملک کے مسائل

سمجھتی ہے نہ عوام کے مسائل سمجھتی ہے۔ پی ڈی ایم کا مقصد اقتدار حاصل کرنا نہیں نظام کی تبدیلی ہے،انہوں نے کہا کہ جس طرح بے روز گاری اور لاقانونیت سے عوام تنگ آئے ہوئے ہیں وہ مسلم لیگ ن اور نوازشریف میں اپنی نجات دیکھ رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ 23مارچ قرارداد پاکستان کی تجدیدعہد اورکھٹ پتلی حکومت سے نجات

کے عہد کا دن ہے،سلکٹیڈحکومت کا جانا ٹھہر چکا ہے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کی مقبولیت ثابت ہو گئی عوام نے سلیکٹڈحکومت پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے ایسا تاریخ میں کبھی نہیں ہوا انشاء اللہ اگلی حکومت مسلم لیگ ن کی قائم ہو گی اور عوام کو قائد نواز شریف کی قیادت میں ریلیف ملے گا۔ 17مارچ ڈسکہ میں (ن)لیگ کی فتح اور26 مارچ کا دن حکمرانوں سے نجات کا دن ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…