پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان کے نئے پاکستان میں کرپشن کا ریٹ 200 گنا بڑھ گیا ہر وزیر، مشیر اور دوست دل کھول کر اپنا اپنا حصہ وصول کررہے ہیں ن لیگی رہنما عظمی بخاری کا حیران کن دعوی

datetime 28  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)مسلم لیگ(ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان کا سب سے بڑا کرپشن مافیا عمران خان کے دائیں بائیں بیٹھا ہے،پی ٹی آئی اگر الیکشن کمیشن کو با اختیار سمجھتی ہے تو اس کی اتھارٹی کو چیلنج کیوں کررہی ہے؟خادمہ صاحبہ پی ڈی ایم نے

حکومت کی دم پر پاؤں رکھ دیا ہے اس لیے آپ تلما رہی ہیں۔اپنے بیا ن میں عظمی بخاری نے کہاکہ عمران خان نے آج تک چینی مافیا،گندم مافیا،پیٹرول مافیا اور ادویات مافیا سے ٹکر کیوں نہیں لی؟عمران خان کے پاکستان میں کرپشن کا ریٹ2سو گنا بڑھ گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ ملکی و غیر ملکی میڈیا سمیت عالمی ادارے عمران کان کو سرٹیفائیڈ کرپٹ وزیراعظم قراردے رہے ہیں۔خادمہ صاحبہ اپنے ”منہ میاں مٹھو“بننے سے آپ لوگ پاکدامن نہیں ہو سکتے۔کرپشن اور چوری کی سندیں اور تمغے عمران حکومت کے ماتھے کا جومر بن چکی ہیں۔حکمران کھابھی رہے، عوام کو رولا بھی رہے ہیں اور مزید مہنگائی سے ڈرا بھی رہے ہیں۔عمران خان کا ہر وزیر،مشیر اور دوست نئے پاکستان سے اپنا اپنا حصہ دل کھول کے وصول کررہا ہے۔نیب،ایف آئی اے سمیت کسی ادارے کو عمران خان کے دوستوں کے ڈاکے نظر نہیں آرہے۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…