ہفتہ‬‮ ، 01 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

جے یو آئی اور انتظامیہ کے درمیان مذاکرات کامیاب، دھرنا ختم

datetime 28  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مقامی رہنما سمیت 3 افراد کے قتل کے خلاف بھارہ کہو میں کیا جانے والا احتجاج کامیاب مذاکرات کے بعد ختم کر دیا گیا۔جے یو آئی کارکنان اور مقتولین کے اہلخانہ کی جانب سے اٹھال چوک بھارہ کہو پر احتجاجی دھرنا دیا گیا،

مظاہرین نے مری جانے والی شاہراہ بلاک کر دی جس کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔جے یو آئی کے مقامی رہنماؤں کے مطابق واقعہ کی ایف آئی آر تاحال درج نہیں کی گئی، واقعہ حکومت اور انتظامیہ کی ناقص کارکردگی کا ثبوت ہے، مقتولین کے قاتل گرفتار کیے جانے تک دھرنا جاری رہے گا۔بعدازاں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور ایس ایس پی آپریشنز نے مظاہرین سے کامیاب مذاکرات کیے جس کے بعد مظاہرین بھارہ کہو سے مقتولین کی میتیں لیکر روانہ ہو گئے اور سڑک کو ٹریفک کے لیے بحال کر دیا گیا۔مظاہرین کا کہنا تھا میتیں لیکر جا رہے ہیں تاہم ابھی تدفین نہیں کریں گے، قاتل گرفتار نہ ہوئے تو پھر احتجاج کریں گے۔دوسری جانب جے یو آئی رہنما سمیت تین افراد کے قتل کا مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ۔خیال رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد میں فائرنگ کر کے جے یو آئی کے مقامی رہنما قاری کرامت الرحمان کے بھائی، بیٹے اور شاگرد کو قتل کر دیا گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو ری سیٹ کریں


عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…