5 ماہ سے لاپتہ اہم رہنما کی میت برآمد

28  فروری‬‮  2021

اسلام آباد (این ا ین آئی ) اے این پی بلوچستان کےگزشتہ کئی ماہ سے لاپتہ سیکرٹری اطلاعات اسد خان اچکزئی کی لاش کوئٹہ سے برآمد کرلی،دوسری جانب عوامی نیشنل پارٹی بلوچستان کے رہنما اسد خان اچکزئی کے اغوا اور قتل کے خلاف صوبے کے مختلف علاقوں میں مکمل ہڑتال کی گئی

۔ اتوارکو عوامی نیشنل پارٹی بلوچستان کے رہنما اسد خان اچکزئی کے اغوا کے بعد قتل کے خلاف بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سوگ کا سماں رہا۔ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت چمن، پشین، ڑوب، لورالائی، زیارت، موسیٰ خیل، قلعہ سیف اللہ، ہرنائی، دکی، سنجاوی اور قلعہ عبداللہ میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی ۔بڑے شہروں اور قصبات میں احتجاجاً بازار، مارکیٹیں اور تجارتی مراکز بند رہے، سڑکوں پر ٹریفک بھی نہ ہونے کے برابر تھی جس کے باعث شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ ا ۔واضح رہے کہ اسد خان اچکزئی ناصرف ایک سیاسی رہنما تھے بلکہ وہ اچکزئی قبیلے میں بھی اہم مقام رکھتے تھے، انہیں 5 ماہ قبل کوئٹہ کے ایئرپورٹ روڈ سے اغوا کیا گیا تھا۔پولیس نے گزشتہ روز ان کی لاش ایک گرفتار ملزم کی نشاندہی پر نوحصار سے برآمد کی تھی۔‎



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…