ہری پور( آن لائن)نماز مومن کی اللہ کیساتھ گفتگو کا دوسرا نام ہے ،اگر ہماری نماز ٹھیک ہو جائے تو ہماری زندگیوں میںحقیقی تبدیلی آ سکتی ہے ،آج ہم فرض نماز بھی پڑھتے ہیں ،نوافل پر بھی زور دیتے ہیں لیکن اس کے باوجود نماز سے ملنے والے فیوض و بر کا ت سے محروم ہیں جس کا بنیا دی سبب ہماری نماز کا درست نہ ہو نا
ہے ،اللہ تعالیٰ نے ایک مسلمان کی حرمت کو کعبہ کی بھی حرمت سے زیادہ اہم قرار دیا ہے لیکن ہم دوسرے مسلمان کی حرمت کو نقصان پہنچانے میں دریغ نہیں کر تے ،ایثا و محبت ہماری زندگیوں سے ختم ہو تا جا رہا ہے،ہمیں ایسی نمازیں ادا کرنی ہو نگی جس میں ہم اللہ سے باتیں کر سکیں اسے اپنے دکھڑے سنا سکیں ان خیالات کا اظہار عالمی مبلغ اسلام الطریقہ المحمدیہ کے سربراہ پرنسپل اکیڈمی آف اسلامک سائنسز UKکے پرنسپل شیخ احمد دباغ نے گذشتہ روز جامع مسجد پھو لدہار میں اصلاح نماز خلوت کے عنوان سے منعقدہ دو روزہ تربیتی سیمینار کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر میاں محمد غلام محی الدین ،محمد افضل بھائی کے پاکستان کے مختلف شہروں سے متلاشیان حق کی ایک بڑ ی تعداد موجود تھی ،شیح احمد دباغ نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مزید کہاکہ اللہ اور اس کے رسول ﷺ نے نماز کو مومن کی معراج قرار دیا کہ جسکی بدولت انسان اللہ کیساتھ براہ راست گفتگو کرتا ہے ،ہماری اسلامی تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ ہمارے اکابرین نے نماز کی بدولت اللہ تعالیٰ کی رحمت حاصل کی جس کا بنیادی مرکز انکی نماز کا کامل ہو نا تھا آج بد قسمتی سے ہم نماز میں اللہ تعالیٰ سے گفتگو کر نے کے بجائے دنیا بھر کے مسائل پرسو چ رہے ہوتے ہیں ہمارا جسم نماز پڑ ھ رہا ہو تا ہے
لیکن ہمارا دل و دماغ دنیا کے جھمیلوں میں ڈوبا ہو تا ہے ،ہمیں نماز میں اچھے بر ے خیالات نئے منصوبہ ذہن میں آ رہے ہو تے ہیںاس کا بنیادی سبب ہمارا نفس کا کمزور ہو نا ہے ،شیطان ہمارے دل و دماغ میں وسوسہ اور خیالات انڈیلتا ہے اور ہم مجبور ولاچار اسکے بہکاوے میں آکر اللہ تبارک و تعالیٰ سے اپنی ملاقات کا سارا مقصدا پنے
ہاتھوں ختم کر دیتے ہیں انہوں نے کہاکہ نماز پڑھنے کیساتھ ساتھ اسے سے ملنے والے پیغام پر بھی عمل کر نا چاہیے ،عفودرگزر سے کام لینا چاہیے ،ایثار و محبت کے سلسلہ کو فروغ دینا چاہے ،دوسرے مسلمان بھائی کے جان مال ،عزت آبر وکی حرمت برقرار رکھنی چاہیے ،ہمارے نبی کریم ﷺ نے ہمیں اپنی عملی زندگی سے ان
تمام تر معاملات میں رہبر ی و رہنمائی فرمائی ان پر عملدرآمد کر کے ہم حقیقی معنوں میں نماز کے فیوض و بر کات حاصل کر سکتے ہیں ،اس موقع پر تقریب کے میزبان امام جامع مسجد پھولدہار محمد اسلم محسن اور الطریقہ المحمدیہ کے ڈاکٹر چن مبا رک ہزاروی نے مہمانوں کاشکریہ ادا کیا ،واضح رہے کہ مذکورہ تربیتی نشست دو روز تک انعقاد پذیر رہی جس میں مختلف سیشنز میں شرکاء کو نماز میں خشو ع وخضوع حاصل کر نے کے حوالے سے باقاعدہ تربیت فراہم کی گئی۔