پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

ٹریفک اہلکاروں نے  ڈبل پارکنگ پر کھڑی ڈی ایس پی کی گاڑی لفٹ کرلی، جرمانہ بھی عائد

datetime 26  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) ٹریفک اہلکاروں نے ڈی آئی جی ٹریفک کی بلاتفریق ایکشن کی ہدایات پر صدر میں ڈبل پارکنگ پر کھڑی ڈی ایس پی کی گاڑی لفٹ کرلی۔تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے ٹریفک سسٹم کی بہتری کے لیے محکمہ ٹریفک کی جانب سے مسلسل مہم چلائی جارہے

اور ٹریفک قوانین بھی موجود ہیں جس پر عمل درآمد نہ کرنے پر جرمانے کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس کے باوجود شہری ان قوانین پر عمل درآمد کو ضروری نہیں سمجھتے جس کے نتیجے میں شہر کے ٹریفک کا نظام درہم برھم ہوجاتا ہے۔ڈی آئی جی ٹریفک کی جانب سے بھی خلاف ورزی پر بلاتفریق کارروائی کا حکم دے دیا ہے، جس پر عمل کرتے ہوئے ٹریفک اہلکاروں نے صدر میں ڈبل پارکنگ میں کھڑی ڈی ایس پی کی کار لفٹ کرلی۔ذرائع نے بتایا کہ کار کے شیشے کالے اور پرائیویٹ نمبر پلیٹ کو پولیس کا کلر کیا گیا تھا، کار کو لفٹر کے ذریعے پریڈی تھانے منتقل کیا گیا۔ذرائع نے بتایاکہ ٹریفک اہلکاروں نے پارکنگ کی خلاف ورزی پر پہلے گاڑی اٹھائی پھر گاڑیوں کی نمبر پلٹس بھی اتار دیں اور غلط پارکنگ، فینسی نمبر پلیٹ اور کالے شیشیوں پر 520 روپے کا چالان بھی کیا۔ذرائع نے بتایاکہ ڈی ایس پی انور گوپانگ پہلے ٹریفک پولیس میں تعینات تھے۔آئی جی ٹریفک اقبال داراکے مطابق کراچی کے تمام ڈسٹرکٹس میں مہم جاری ہے، فینسی نمبر اور کالے شیشوں کے خلاف کریک ڈائون کیاجارہاہے۔ڈی آئی جی نے کہاکہ تمام افسران کو بلاتفریق کارروائیوں کے احکامات دیئے ہیں، شہری ٹریفک قوانین کی پابندی کریں اور کالے شیشے و فینسی نمبر پلیٹ لگانے سے اجتناب کریں۔



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…