سینیٹ الیکشن، امیدواروں کی حتمی فہرست شائع یوسف رضا گیلانی اور حفیظ شیخ کے مدمقابل

26  فروری‬‮  2021

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی دارلحکومت سے سینیٹ الیکشن کے امیدواروں کی حتمی فہرست شائع ہو گئی ۔وفاقی دارلحکومت سے جنرل نشست پر یوسف رضا گیلانی اور حفیظ شیخ مد مقابل ہو ں گے ۔خواتین کی نشست پر پی ٹی آئی کی فوزیہ ارشد اور ن لیگ کی فرزانہ کوثر مد مقابل ہوں گی

۔دوسری جانب الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کے لیے سیاسی جماعتوں ، امیدوار ، الیکشن ایجنٹ اور پولنگ ایجنٹس کا ضابطہ اخلاق جاری کر دیا ۔اسلام اور نظریہ پاکستان کے خلاف کوئی پروپیگنڈا یا رائے نہیں دی جائے گی۔پارلیمنٹ، عدلیہ اور اداروں کے خلاف رائے کو بھی ممنوع قرار دیا گیا ہے۔ صدر اور گورنرز سینیٹ الیکشن کی مہم میں حصہ نہیں لیں گے۔کوئی ایسا پروپیگینڈا یا رائے نہ دی جائے جو پارلیمنٹ، عدلیہ یا افواج پاکستان کو بدنام کرے یا تضحیک کرے۔ضابطے میں درج ہے کہ الیکشن کمیشن کو بدنام کرنے کی کوشش سے اجتناب کیا جائے گا ورنہ توہین کے مرتکب ہوں گے۔امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ کسی قسم کی کرپٹ یا غیر قانونی سرگرمیوں کا حصہ نہیں بنا جائے گا اور کسی سرکاری ملازم کی معاونت نہیں حاصل کی جائے گی۔کوئی سرکاری ملازم کسی امیدوار کو نہ پروموٹ کرے گا نا کسی کے الیکشن میں رکاوٹ بنے گا۔ صدر اور گورنر اپنے دفاتر یا گھر الیکشن مہم کے لئے استعمال نہیں کریں گے۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…