پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

کراچی میں کلہاڑی کے وار سے پسند کی شادی کرنے والا شخص قتل، بیوی اغوا،مقتول کی ماں اور بہن بھی زخمی

datetime 26  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) عوامی کالونی پولیس کی ناقص کارکردگی کا پول کھل کر سامنے آگیا ، کورنگی ضیاء کالونی میں کلہاڑی سے مسلح ملزمان نے گھر میں گھس کر ایک شخص کو پے در پے وار کر کے قتل جبکہ مقتول کی والدہ اور بہن کو شدید زخمی کر دیا۔ملزمان ڈسٹرکٹ کورنگی

عوامی کالونی پولیس کی نااہلی کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے مقتول کی بیوی کو بھی اغوا کر کے فرار ہوگئے جس سے بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ملزمان کو پولیس کا کوئی ڈر و خوف نہیں تھا۔اس حوالے سے ترجمان کورنگی پولیس نے بتایاکہ عوامی کالونی کے علاقے کورنگی ضیاء کالونی بنگالی پاڑہ کے قریب گھر میں زبردستی 3 نامعلوم افراد نے گھس کر 26 سالہ عبدالستار نامی شخص کو کلہاڑیوں کے وار کر کے قتل کر دیا جبکہ مقتول کی والدہ اور بہن کو بھی زخمی کر دیا۔ترجمان کورنگی پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش کے مطابق 3 سال قبل مقتول عبدالستار نے پسند کی شادی کی تھی اور اپنے آبائی گائوں سے بھاگ کر کراچی آگیا تھا تاہم لڑکی کے اہلخانہ نے موقعہ پا کر ان کے گھر پر حملہ کر دیا۔ اب تک کی اطلاع یہ ہے کہ مقتول کی اہلیہ کا کچھ پتہ نہیں چل سکا جو سکھر کی رہاشی بتائی جاتی ہے تاہم ابتدائی طور پر یہی شبہ ہے کہ ملزمان مقتول کی بیوی کو واردات کے بعد زبردستی اپنے ساتھ لیکر فرار ہوگئے ہیں ، کلہاڑی کے وار سے زخمی ہونے والی ماں اور بیٹی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…