پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان کا سری لنکا کے لیے امداد کا اعلان ،پاکستانی حیران پریشان

datetime 26  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کولمبو (این این آئی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان نے اپنی ترجیجات کو جغرافیائی سیاست سے جغرافیائی معیشت کی طرف تبدیل کردیا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سری لنکا کے ساتھ ہمارے دو طرفہ تعلقات بہت اچھے رہے ہیں اور یہ اعتراف کرتے ہیں کہ جب یہاں دہشت گردی عروج پر تھی تو ان کے ساتھ کوئی ملک کھڑا تھا تو وہ پاکستان تھا

اور انہیں کامیابی ہوئی اور انہوں نے دہشت گردی کو شکست دی۔انہوں نے کہا کہ وہ اس کا سہرا پاکستان کے ساتھ شیئر کرتے ہیں کہ پاکستان کی امداد کے بغیر یہ ممکن نہیں تھا، ہماری کچھ عرصے سے ان سے رابطے رہیں ہیں، سیاسی طور پر بات چیت ہوئی ہے، ہم ان سے اپنے رابطے بڑھاتے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عالمی فورم، اقوام متحدہ میں ہمارا تعاون بہت اچھا ہے، ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ چونکہ اب ہم معاشی سلامتی کی طرف توجہ مرکوز کر رہے ہیں اور ہماری منتقلی جیو پولیٹکس سے جیو اکنامکس کی طرف ہے تو ہم سری لنکا کے ساتھ معاشی بنیاد کو وسعت دیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری دو طرفہ تجارت محدود ہے، اس دورے کے دوران ہمارا یہ تبادلہ خیال ہوا ہے کہ ہم نے اپنی اقتصادی رابطوں، تجارت کو کیسے بڑھانا ہے، سرمایہ کاری کو کیسے فروغ دینا ہے، اس کے علاوہ سیاحت کے شعبے میں بھی وسیع مواقع موجود ہیں۔انہوںنے کہاکہ اس کے علاوہ دفاعی سطح پر تعاون کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال ہورہا ہے، ہم نے 15 ملین (ڈیڑھ کروڑ) ڈالر کی ایک کریڈٹ لائن کی پیشکش کی ہے، اس کے علاوہ تربیت اور استعداد کار بڑھانے کیلئے بھی ہم آگے بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم انسداد دہشت گردی اور انٹیلی جنس شیئرنگ پر ہمارا تعاون رہا ہے اور ہم اس میں بھی آگے بڑھ رہے ہیں۔وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سری لنکا کا تعلیم میں خواندگی کی سطح بہت اچھی ہے تاہم طب اور طبی شعبے میں تعلیم میں پاکستان ان کی مدد کرسکتا ہے اور ہم نے انہیں ملک کی اعلیٰ طبی جامعات میں 100 اسکالر شپ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ مختلف معاملات پر بھی بات چیت ہورہی ہے اور ہم یہ دیکھیں گے کہ خطے میں سارک کو کس طرح فعال کرسکتے ہیں اور سارک میں ہم اپنے تعاون میں کس طرح بہتری لاسکتے ہیں۔شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ہم نے سری لنکا میں کینڈی میں سب سے قدیم جامعہ میں ایک ثقافتی سینٹر کھولنے کا فیصلہ کیا ہے، اس کے علاوہ کھیلوں کے میدان میں ہم ان کی مدد کر رہے ہیں جبکہ کووڈ 19 پر بھی ہم ان سے تعاون کا ارادہ رکھتے ہیں، مزید یہ کہ ہم نے کچھ ایسی چیزیں جو پاکستان میں بنائی ہیں وہ ان سے شیئر کریں گے۔انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کے درمیان ملاقات اور وفود کی سطح پر مذاکرات بہت مفید رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…