منگل‬‮ ، 28 اکتوبر‬‮ 2025 

سابق صدرآصف علی زرداری نے 6ماہ بعد سیاسی سرگرمیوں میں انٹری ، دھماکہ خیز اعلان کر دیا 

datetime 26  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)سابق صدرمملکت اورپیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے 6ماہ بعد سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کردیاہے گزشتہ شب پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے بلاول ہائوس میں پیپلز پارٹی کے ارکان سندھ اسمبلی کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا،جس میں سابق صدر آصف علی زرداری،ان کی صاحبزادیاں بختاور بھٹوزرداری،

آصفہ بھٹوزرداری اور ان کے داماد محمودچوہدری نے خصوصی شرکت کی جبکہ وزیر اعلی سندھ سیدمراد علی شاہ ، اسپیکرسندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے علاوہ صوبائی وزرا، ارکان سندھ اسمبلی اور سینیٹ الیکشن کے نامزد امیدوار بھی شریک ہوئے۔تقریب سے اپنے مختصر سے خطاب میں آصف علی زرداری نے کہاکہ پیپلز پارٹی سینیٹ میں سب سے بڑی جماعت ہوگی،موجودہ حکمرانوں نے ملک کو تباہی کے دہانے پہنچادیاہے اب ان حکمرانوں کو جانا ہوگا۔ذرائع کے مطابق عشائیہ میں پیپلز پارٹی کے ناراض رکن سندھ اسمبلی علی نواز مہر بھی شریک ہوئے۔علی نواز مہر جی ڈی اے رہنما علی گوہر مہر کے چھوٹے بھائی ہیں،رکن سندھ اسمبلی علی نواز مہر دو سال سے پیپلز پارٹی میں غیر فعال تھے، ذرائع کے مطابق سینیٹ انتخابات میں پیپلزپارٹی کی یہ بڑی سیاسی کامیابی ہے کہ گھوٹکی سے منتخب ناراض رکن سندھ اسمبلی علی نواز مہر بھی دوبارہ پیپلزپارٹی میں فعال ہوگئے ہیں۔



کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…