منگل‬‮ ، 28 اکتوبر‬‮ 2025 

اسلام آباد ائیر پورٹ پر لینڈنگ سے قبل طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا

datetime 26  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اسلام آباد جانے والی نجی ایئرلائن کی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی۔تفصیلات کے مطابق کراچی سے اسلام آباد جانے والی نجی ایئرلائن کی پرواز پی ایف 125 سے لینڈنگ سے قبل پرندہ ٹکرا گیا جس کی وجہ سے

طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا۔اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پرندہ ٹکرانے سے ائیر بس 320 کے ایک (ونگ) پر کو نقصان پہنچا۔کپتان نے مہارت اور حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کو باحفاظت لینڈ کروایا۔ پرندہ ٹکرانے کی وجہ سے پہنچنے والے نقصان کے پیش نظر طیارے کو گراؤنڈ کردیا گیا۔دوسری جانب اسلام آباد سے کرچی جانے والی پرواز پی ایف 126 کو منسوخ کر کے مسافروں کو متبادل پرواز کے ذریعے کراچی روانہ کیا گیا۔ذرائع کے مطابق پرواز میں تاخیر پر اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسافروں نے احتجاج کیا۔ چند مظاہرین نے کہا کہ انہیں کراچی سے بیرون ملک روانہ ہونا تھا، پرواز کی تاخیر کی وجہ سے اُن کی اگلی فلائٹ نکل گئی ہے۔نجی ایئرلائن کے ترجمان نے بتایا کہ ’ایک پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا تھا جس کی وجہ سے کراچی جانے والی پرواز کو منسوخ کرنا پڑا،مسافروں کی حفاظت کے پیش نظر منسوخی کا فیصلہ کیا گیا‘۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…