پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

تحریک انصاف کی انتخابات کیلئے صف بندی مکمل، کسی سیاسی جماعت سے انتخابی اتحاد نہ کرنے کا فیصلہ

datetime 25  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولاکوٹ ( آن لائن ) آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کے آئندہ الیکشن کے لیے پاکستان تحریک انصاف نے اہم مشاورت کرکے صف بندی کر لی کسی بھی سیاسی جماعت سے انتخابی اتحاد نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔الیکشن میں دو تہائی اکثریت کے حصول کے لیے ماہ اپریل میں امیدواروں کو حتمی شکل دے کر میدان میں اتارا جائے گا۔

حکومت بنانے کے بعد 90سے لے کر تمام حکمرانوں اور بیورکریسی کا کڑا احتساب کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو وزیر اعظم اورمسعود خان کوصدر ریاست بنایا جائے گا۔ صدر ریاست بنائے جانے کا فیصلہ پونچھ خطہ میں قوم پرستوں کی بڑھتی سرگرمیوں اور ان کی مقبولیت کے پیش نظر کیا گیا ہے۔مسعود خان کو اس فیصلہ سے آگاہ بھی کردیا گیاہے مسعود خان خان کے لیے تحریک انصاف پاکستان کی قیادت میں دوہری وجوہات پر احترام کا رشتہ پایا جاتا ہے۔ ایک وجہ یہ ہے کہ ان کے خاندان کے بڑے بزرگ بیرسٹر ابراہیم خان مرحوم کے گھر قرارد اد الحاق پاکستان منظور ہوئی دوسری طرف سی پیک شروع کروانے میں مسعود خان کا اہم کردار رہا ہے ۔ اب اس منصوبے کی تکمیل تک مسعود خان کا حکومت میں ہونا اسلام آباد حکومت کے لیے سود مند ہے ، پاکستان کے انتہائی قریبی اور خاص ملک کی طرف سے بھی مسعود خان کو سی پیک کے تناظر میں ملنے والی اہمیت کے پیش نظر انہیں دوبارہ یہ ذمہ داری دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تاہم اگر انہوں نے اس فیصلہ کو قبول نہ کیا تو پھر فاروق ابراہیم خان کو اس عہدے پر لایا جائے گا۔فاروق ابراہیم خان مشکل وقت میں عمران خان کے ساتھ پاکستان میں تحریک انصاف کو منظم کرنے والی پاکستان قومی اسمبلی کی ممبر بیگم نورین فاروق

ابراہیم کے خاوند ہیں ۔پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت بیگم نورین ابراہیم کا انتہائی احترام کرتی ہیں ۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ بیگم نورین ابراہیم کے بیٹے بیرسٹر نوشیروان ابراہیم نے اگر اور سیز کی نشت مہاجرین کی نشت یا آزادکشمیر کی کسی نشت سے الیکشن لڑنا چاہا تو تحریک انصاف ان کے مد مقابل بھی امیدوار نہیں دے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…