بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ الیکشن کمیشن نے سینیٹ امیدواروں سے انتہائی اہم حلف نامہ لے لیا

datetime 25  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ سینیٹ امیدواروں سے پارٹی ٹکٹ کے لیے رقم ادا نہ کرنے، غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث نہ ہونے اور ووٹ کی خریدار و فروخت میں شامل نہ ہونے کے حلف نامے لینے کا سلسلہ شروع کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق خواتین کی مخصوص نشست پر پیپلز پارٹی کی پلوشہ خان

پہلی امیدوار ہیں جنہوں نے حلف نامہ جمع کرادیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے سینیٹ کے امیدواروں سے حلف نامے لینا شروع کردیے ہیں، حلف نامے میں 5 سوال کے جواب دینے ہیں۔ امیدوار کو سب سے پہلے تحریر کرنا ہے کہ وہ کس نشست کے لیے انتخابات میں حصہ لے رہا ہے۔ دوم اس نے یہ بھی بتانا ہے کہ اس نے ٹکٹ کے حصول کے لیے پارٹی کو کوئی رقم نہیں دی یا پھر ادا کی ہے۔ امیدوار کو بھی یہ حلفا بتانا ہے کہ اس نے کسی بھی ووٹر کو کسی خاص طریقے سے اپنی پسند یا حق رائے دہی استعمال کرنے یا ووٹ دینے سے باز رکھنے کے لیے بلواسطہ یا بلاواسطہ رقم کی ادائیگی نہیں کی ہے۔ امیدوار کو یہ بھی تصدیق کرنا ہوگی کہ اس الیکشن میں وہ آئین و قانون کی خلاف ورزی، بدعنونی اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث نہیں ہے۔ اس کے علاوہ وہ تائید کرے گا کہ الیکشن کمیشن 2017 کے ایکٹ کے تحت کھاتوں یا اثاثوں کی جانچ پڑتال کرسکتا ہے ساتھ ہی وہ الیکشن کمیشن کے ضابطوں پر عمل کی یقین دہانی بھی کرائے گا۔ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ سینیٹ امیدواروں سے پارٹی ٹکٹ کے لیے رقم ادا نہ کرنے، غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث نہ ہونے اور ووٹ کی خریدار و فروخت میں شامل نہ ہونے کے حلف نامے لینے کا سلسلہ شروع کردیا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…