پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا سے سینیٹ امیدواروں کے نام فائنل کرلئے

datetime 25  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد،پشاور(این این آئی) تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا سے سینیٹ امیدواروں کے نام فائنل کرلیے، پی ٹی آئی کی جانب سے 12 نشستوں پر11امیدوار میدان میں اتریں گے۔تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کی جانب سے 12 نشستوں پر11امیدوار میدان میں اتریں گے، پی ٹی آئی کے 7جنرل نشستوں پر 6امیدوار الیکشن لڑیں گی۔

عمومی نشستوں پر محسن عزیز اور شبلی فراز پارٹی امیدوار ہوں گے اس کے علاوہ ذیشان خانزادہ، فیصل سلیم، لیاقت ترکئی اور تاج محمد آفریدی بھی عمومی نشستوں کے امیدار کے طور پر سینیٹ الیکشن کے میدان میں اتریں گے۔ٹیکنو کریٹ کی نشستوں پر ڈاکٹر ہمایوں کو پی ٹی آئی کا امیدوار بنایا گیا ہے،تحریک انصاف کی خواتین نشستوں پر ثانیہ نشتر اور فلک ناز چترالی امیدوار ہوں گی جبکہ اقلیتی نشست پر گردیب سنگھ پی ٹی آئی کی جانب سے امیدوار بنائے گئے ہیں۔دریں اثنا 3 مارچ کو ہونے والے سینیٹ کے الیکشن میں خیبر پختونخوا سے 12 نشستوں کے لیے 145 اراکین اسمبلی ووٹ دیں گے جن میں سب سے زیادہ حکومتی جماعت پی ٹی آئی کے 94 اراکین ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر جے یو آئی (ف) کے 15، اے این پی کے 12 ، مسلم لیگ ن کے7 ، پیپلز پارٹی کے5 ،جماعت اسلامی کے 3 ، بلوچستان عوامی پارٹی کے 4، مسلم لیگ ق کا ایک جب کہ آزاد ارکان 4 ہیں۔ صوبے کی 12 نشستوں میں سے جنرل نشستوں کی تعداد 7

جب کہ ٹیکنوکریٹس 2، خواتین 2 اوراقلیت کی ایک نشست ہے، سینیٹ انتخابات میں جنرل نشست پر کامیابی کے لیے امیدوار کو 19 ووٹ درکار ہوں گے جب کہ ٹیکنوکریٹس اور خواتین کی نشست کیلئے امیدوار کو 49 ووٹ اور اقلیتی نشست پر کامیابی کے لیے 73 ووٹ حاصل کرنا ہوں گے۔ خیبر پختونخوا اسمبلی میں پارٹی پوزیشن کے مطابق کل 12نشست میں سے حکمران جماعت کو 5 جنرل، 2 ٹیکنوکریٹس، 2خواتین اور ایک اقلیتی نشست ملنے کا امکان ہے جب کہ اپوزیشن کے حصے میں 2 جنرل نشستیں آسکتی ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…