بدھ‬‮ ، 05 مارچ‬‮ 2025 

کرپشن بڑھ گئی ہے، اگر میں یہ کہوں کہ کرپشن نہیں ہورہی ہے تو یہ عمران خان کے ساتھ غداری ہوگی،لیاقت خٹک کا دوٹوک اعلان

datetime 24  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے سابق صوبائی وزیر لیاقت خٹک نے کہا ہے کہ کرپشن کا خاتمہ وزیراعظم عمران خان کا وژن ہے لیکن موجودہ خیبرپختونخوا حکومت میں کرپشن بڑھ گئی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیر دفاع پرویز خٹک کے بھائی اور سابق وزیر آبپاشی لیاقت خٹک نے کہا کہ اگر میں یہ کہوں کہ کرپشن نہیں ہورہی ہے تو یہ عمران خان کے ساتھ

غداری ہوگی۔پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے لیاقت خٹک نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت کے دور میں مختلف اداروں میں کرپشن بڑھ گئی ہے۔ہم نیوز کے مطابق انہوں نے دعویٰ کیا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ حقیقت پر مبنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنی وزارت میں کرپٹ لوگوں کی نشاندہی کی جو کہ ریکارڈ پر موجود ہے۔سابق وزیر اعلیٰ کے پی پرویز خٹک کے بھائی لیاقت خٹک سے چار دن قبل وزارت کا قلمدان واپس لے لیا گیا تھا۔ یہ اقدام نوشہرہ میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کے امیدوار کی شکست کے بعد اٹھایا گیا تھا۔ اس نشست پر ن لیگ کے امیدوار اختیار ولی کامیاب قرار پائے ہیں۔بدعنوانی کے خلاف سرگرم بین الاقوامی تنظیم ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے چار ہفتے قبل گلوبل کرپشن انڈیکس جاری کیا تھا جس کے مطابق پاکستان میں کرپشن مزید بڑھ گئی ہے۔کرپشن کے لحاظ سے 180 ممالک کی فہرست میں پاکستان کا رینک 124 ہو گیا ہے۔ 2019میں کرپشن سےمتعلق اس فہرست میں پاکستان کا رینک 120تھا۔اس سروے کے مطابق بہترین اسکور 100 پوائنٹس ہوتا ہے جبکہ کم ترین اسکور صفر شمار کیا جاتا ہے۔ صفر ایک انتہائی کرپٹ ملک یا شعبے کی نشاندہی کرتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…