منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

دھاندلی نہ ہوتی تو ضمانتیں ضبط ہوجاتیں، یہ جعلی حکومت کیخلاف چاروں صوبوں سے ریفرنڈم تھا، مریم نواز نے لیگی شیرنیوں کے بارے میں بھی حیرت انگیز بات کر دی

datetime 24  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیرآباد(آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات صرف الیکشن نہیں، حکومت کیخلاف چاروں صوبوں سے ریفرنڈم تھا، ن لیگی شیرنیوں نے جعلی حکومت کودن میں تارے دکھا دیے،دھاندلی نہ ہوتی تو ضمانتیں ضبط ہوجاتیں، ایجنسیز،وزیرمشیروں نے پورا زور لگایاپھر بھی نوازشریف

جیت گیا،پنجابی جب جاگ جاتے ہیں تو گھر تک چھوڑ کر آتے ہیں نواز شریف نے ان کو ان کے گھر میں گھس کر مارا۔ بدھ کے روز وزیر آباد میں پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ آج وزیرآباد کے بہادر جوانوں اور شیروں کو ووٹ کی عزت ان سے چھیننے پر مبارکباد دینے آئی ہوں، وزیرآباد میں نوازشریف کے بیانیئے ووٹ کو عزت دو بلکہ ووٹ کو عزت دو کی جنگ بھی لڑی، جب ووٹوں کے بیگ اور تھیلے چرا کربھاگ رہے تھے تو شیروں نے ان کو پیچھے سے پکڑا، عطاء تارڑ وزیرآباد الیکشن کا ہیرو ہے سب کو مبارکباد دیتی ہوں، ڈسکہ اور نوشہرہ کے عوام کا بھی شکریہ ادا کرتی ہوں کہ چینی، گیس آٹا چوروں کا مقبرہ بنا کر دفن کردیا ہے۔ انہو ں نے کہاکہ ہر صوبے سے پے درپے شکست کے بعد عمران خان نے اپنی ڈوبتی کشتی کو سہارا دینے اور عزت بچانے کیلئے ڈسکہ میں ڈاکا مارا، یہ الیکشن نہیں ریفرنڈم تھا جس کا فیصلہ چاروں صوبوں سے آیا،سندھ، بلوچستان اور پنجاب میں الیکشن ہوئے، پی ٹی آئی ہار گئی، خیبرپختونخواہ میں الیکشن ہوا تو گھر میں گھس کرمارا، نوازشریف لندن میں بیٹھا ہے پھر بھی گھس کرمارا، پنجاب میں ڈاکا ڈالا، نوازشریف اور شہبازشریف کی حکومت نہیں تو نہ سہی، لیکن تم نے پنجاب کو اتنا لاوارث سمجھا کہ پنجاب تمہارا منہ دیکھیں گے، پنجابی جب جاگ جاتے

ہیں تو گھر تک چھوڑ کر آتے ہیں۔مریم نواز نے کہاکہ ڈسکہ اور وزیرآباد کے عوام نے 2018ء کے جعلی الیکشن کا بھی پول کھول دیا ہے، مریم کے پاپا آئیں گے، روزگار بھی لائیں گے پہلے ان کو رلائیں گے۔ بے شرم اتنے ہیں کہتے ہمارے ووٹوں کی تعداد بڑھ گئی ہے۔ 2018ء کے الیکشن میں ووٹ چوری، بکسہ چوری سنا تھا لیکن کبھی

عملہ چوری ہوتا نہیں سنا تھا، 2018ء میں بکسے چوری ہوئے تھے 2021ء میں عملہ ہی چوری کرلیا ہے، بڑی ترقی کی ہے بھئی؟ یہ نیا پاکستان نہیں پرانا پاکستان جاگ گیا ہے۔20پولنگ اسٹیشنز کا عملہ ہی غائب کردیا گیا، جب 14گھنٹے بعد منہ لٹکائے آئے تو ان سے پوچھا گیا کہ کہاں تھے کوئی کہتا دھند تھی، عینک ٹوٹ گئی، گاڑی

خراب ہوگئی تھی، ان پولنگ اسٹیشنز کا رزلٹ اچانک آسمان پر پہنچ گیااور 85فیصد ووٹ زیادہ ہوگیا، پی ٹی آئی پوری رات لائنوں میں لگ کر ووٹ ڈالتی رہی۔مسلم لیگ ن شیروں کی ہی شیرنیوں کی بھی جماعت ہے، دو شیرنیوں نے جعلی حکومت کودن میں تارے دکھا دیے، مسلم لیگ ن جب مطالبہ کررہی ہے کہ صرف 20پولنگ اسٹیشنز کا

نہیں بلکہ پورے ڈسکہ کا انتخاب دوبارہ چاہیے، اب عمران خان چوری کرنے کے بعد بڑا سیانا بن کرکہتا ہے کہ چلو 20پولنگ اسٹیشنز کا دوبارہ الیکشن کروالیں۔لیکن مجھے مزید بے نقاب نہ کریں؟ کیا مسلم لیگ ن، ڈسکہ اور وزیرآباد کو پاگل سمجھ رکھا ہے؟ یہ بھی بتا دو جس کو تم کہتے ہو اس کی سیاست ختم ہوگئی، ڈسکہ پورا حلقہ آج

بھی نوازشریف کا ہے اور کل بھی نواز شریف کا رہے گا۔ نوازشریف کے ایک حلقے پر ڈاکا ڈالنے کیلئے پورے ملک کی ایجنسیز، ڈسکہ، پنجاب کی انتظامیہ پولیس فورس پوری پی ٹی آئی وزیرمشیروں نے پورا زور لگا دیا پھر بھی اللہ کے کرم وفضل سے نوازشریف جیت گیا، اگر دھاندلی نہ ہوئی ہوتی تو وزیرآباد اور ڈسکہ میں ان کی ضمانتیں ضبط ہوجاتیں، ان سے پوچھو ان کو بھلا کیوں کوئی ووٹ دے گا؟ کیا آٹا،چینی، بجلی گیس سستی ہوگئی ہے؟۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…